حنا آفریدی

حنا آفریدی پسند آنے والے لڑکے کیلئے کیا کریں گی

ابھرتی ہوئی ماڈل اور ادکارہ حنا آفریدی نے ایک پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب انہیں کوئی لڑکا پسند آ جائے گا تو وہ اسے خود جا کر محبت کا اظہار کر دیں گی۔
اداکارہ کے انٹرویو کا چھوٹا سا کلپ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ اگرچہ یہ انٹرویو تو پرانا ہے لیکن اس میں کی گئی بات صارفین کیلئے بڑی خبر ہے، اس لئے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے۔
حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ جس طرح لڑکے کسی لڑکی کے پسند آنے پر اپنی محبت کا اظہار کر دیتے ہیں ، اسی طرح وہ بھی اس لڑکے سے جاکر پیار کا اظہار کردیں گی۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں پتا ہے کہ انہیں کیسا لڑکا چاہیے، اسلئے جب انہیں پسند آجائےگا وہ اظہار محبت کر دیں گی ۔حنا کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ کوئی ان کے پاس آئے اور بولے اور وہ انکار کردیں۔

مزید پڑھیں:عفان وحید اور سدرہ نیازی کے درمیان کیا چل رہا ہے

انہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ خود پسند آنے والے شخص کو بتا دیں گی اور آپ نےنہیں آنا ہے۔
اس حوالے سے ان سے سوال ہوا کہ لوگ کیا کہیں گی کہ پروا کئے بغیر ہی وہ محبت کا اظہار کر دیں گی، تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالکل وہ ایسا کردیں گی۔حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ جب لڑکے ایسا کر سکتےہیں تو لڑکیاں کیوں نہیں کرسکتی ہیں۔
پاکستانی ڈارامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا آفریدی نے پہلی سی محبت ڈرامے سے کیرئیر کا آغاز کیا جو کہ 2021 میں ریلیز کیا گیا۔ ایک موقع پر انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ پہلی بار اداکاری کرنے کیلئے انہوں نے کوئ آڈیشن نہیں دیا تھا۔ ہدایت کار نے بس ان کی تصویریں دیکھیں اور ڈرامے میں سیکنڈ لیڈ کردار دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں