حسان خان نیازی

حسان خان نیازی کے پورے خاندان کو اجتماعی سزا

سینئر صحافی احمد وڑائچ نے انکشاف کیا ہے کہ حسان خان نیازی کی بہن سے بھی 9 مئی کیس میں تفتیش کی جارہی ہے۔اپنی ایک ٹویٹ میں احمد وڑائچ نے لکھا کہ آج عدالت سے پتہ چلا 9مئی کیس میں حسان نیازی کی بہن حاجرہ نیازی سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے، اس خاتون کا کبھی کسی سیاسی سرگرمی میں نام نہیں سنا، ویسے بھی نام کا علم نہیں تھا۔ پورے پورے خاندان کو اجتماعی سزا دینا کسی طور مناسب نہیں۔
یاد رہے کہ حسان خان نیازی اس وقت 9 مئی کے کیس میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے ملٹری حراست میں ہیں۔
دوسری جانب جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کو بتایا کہ تفتیش کے دوران جے آئی ٹی نے 8 پی ٹی آئی کارکنان کو بے گناہ اور حسان نیازی کی بہن حاجرہ نیازی کو مجرم قرار دیدیا۔ بعدازاں عدالت نے حاجرہ نیازی کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کردی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کا کیس سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر تھا جب عدالت میں حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی کی عدالت نے سرزنش کر دی۔

مزید پڑھیں:‌سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس؛‌عدالت کی حسان نیازی کے والد کی سرزنش

فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیس کی سماعت کے دوران حفیظ اللہ نیازی بولے کہ میرا بیٹا ڈیڑھ سال سے فوجی تحویل میں ہے ۔سپریم کورٹ کے گزشتہ سال دسمبر کے حکم کے تحت تمام 85 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ۔ طویل ترین ریمانڈ کیخلاف نہ ہائیکورٹ جا سکتا ہوں نہ کسی اور عدالت۔ یا تو میرے بیٹے کو سزا سنانے دیں یا اسے جیل بھیجنے کا حکم دے دیں۔
جسٹس امین الدین خان بولے کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے جلد فیصلہ کریں گے۔ آپ اب خاموش ہو جائیں کیا صرف آپ کی ہی بات سنتے رہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل بولے ،آپ سمیت زیر حراست تمام ملزمان کے والدین سے ہمدردی ہے۔ بعد ازاں آئینی بینچ نے حفیظ اللہ نیازی کی ملزمان کو جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں