حمزہ-علی-عباسی

حمزہ علی عباسی؛ پیدائشی نہیں‌شعوری مسلمان

نامور پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ وہ پیدائشی مسلمان نہیں بلکہ شعوری مسلمان ہیں۔ یہ بات انہوں نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں کی جہاں انہوں ںے مختلف موضوعات پر اپنی رائے دی۔
اس دوران حمزہ عباسی کا کہنا تھا کہ میں کہتا ہوں کہ میں پیدائشی نہیں بلکہ شعوری مسلمان ہوں۔ اس پر جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا شروع سے ہی ان کی زندگی ایسی تھی یا دین کی طرف مائل ہونے کی ان کی کوئی کہانی ہے؟
جواب میں حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ خدا کی طرف مائل ہوتے ہیں تو کوئی واقعہ ہوتا ہے، کسی کی وفات ہوتی ہے، کوئی حادثہ ہوتا ہے لیکن میری ٹرانسفارمیشن سٹوری بہت بورنگ ہے۔
حمزہ عباسی کا کہنا تھا کہ میرے ذہن میں سوال آتا تھا کہ کیا آخرت کی زندگی کا جو کانسیپٹ ہے وہ واقعی درست ہے یا نہیں۔ تو اس سوال کا جواب ڈھونڈنا میرے لئے بہت ضروری تھا۔

مزید پڑھیں:لائبہ خان کی 50 سالہ شخص سے شادی کی حقیقت کیا ؟

ان کا کہنا تھا کہ وہ ان سوالات کے جواب ڈھونڈنے میں ایک لمبے سفر کرنے کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ ہماری کائنات ، ہم سب کسی حادثے کا شکار نہیں ہوسکتے، اس کے پیچھے ایک منظم کوشش ہے ، ذہانت ہے۔ اور اس نتیجہ سے آگے بڑھ کے کہ وہ ذہانت کیا ہے تو اس نے مجھے ابراہیمی مذاہب کی طرف اور ابراہیمی مذاہب سے اسلام کی طرف مائل ہوئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عین ممکن ہے کہ جن جوابات کو وہ ابھی سمجھتے ہیں کہ وہ ٹھیک ہیں وہ غلط ہوں۔ اس لئے جب تک میں زندہ ہوں میں اپنے جوابات کو چیلنج کرنے کیلئے اوپن رہوں گا کہ میں غلط بھی ہوسکتا ہوں۔
یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے ماضی میں مذہب کیلئے کچھ عرصے کیلئے شوبز سے دوری بھی اختیار کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں