اہم خبریں

حماد اظہر ساتھ چھوڑ گئے

حماد اظہر نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور پنجاب کے صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اپنے ایکس اکاؤنٹ پہ حماد اظہر نے لکھا کہ بہت سوچ وچار کے بعد میں نے تحریک انصاف پنجاب کی صدارت اور جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں سمجھتا ہو کے اس وقت پارٹی کی پنجاب میں موثر قیادت کے لئے گراؤنڈ میں موجود ہونا اور قائد عمران خان تک براہ راست رسائی ضروری ہے۔ میں البتہ بطور کارکن کام کرتا رہوں گا۔


حماد اظہر ان پی ٹی آئی رہنماؤں سے ہیں جو 9 مئی کے واقعات کے بعد سے روپوش ہیں۔ الیکشن میں بھی حماد اظہر اشتہاری قرار دیئے جانے کی وجہ سے حصہ نہ لے سکے۔ ان کی جگہ ان کے والد میاں اظہر نے الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے۔ تاہم اب ضمنی الیکشن کیلئے بھی حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد ہو گئے۔ ایسے میں حماد اظہر ساتھ چھوڑ گئے اور تنظیمی عہدوں سے مستعفیٰ ہوگئے۔

مزید پڑھیں:‌سائفر کیس کی اپیل میں ممکنہ فیصلہ کیا آسکتا ہے

اپنے استعفیٰ میں حماد اظہر نے لکھا کہ انہوں نے مئی 2023 سے نامعلوم مقام سے پارٹی کیلئے کام جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی خدمت کرنا انکے لئے اعزاز کی بات ہے، تاہم اب اس عہدے پر مزید کام کرنا خود غرضی ہوگئی ایک ایسے وقت میں کہ جبکہ میں ابھی تک روپوش ہوں اور میڈیا پر بھی اپنی پارٹی کی نمائندگی نہیں کر سکتا۔
ایسے وقت میں پنجاب کو ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو فرنٹ سے پارٹی کو لیڈ کرے اور میڈیا پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کر سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسا شخص سامنے آنے چاہیے جسے عمران خان تک براہ راست رسائی ہو اور ان سے بات چیت ہو سکتی ہو۔
حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی کے 13 سال پارٹی کو دیئے ہیں اور وہ کوئی ایسا فیصلہ نہیں کریں گے جو پارٹی کیلئے بہترین نہ ہو۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک وفادار اور نظریاتی ورکر کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔ یوں تنظیمی عہدوں پر جانے پہچانے چہرے لانے والے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا پہنچا ہے اور حماد اظہر ساتھ چھوڑ گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button