اہم خبریں

حکومت کا آئی پی پیز کے خلاف بڑ اایکشن، مہنگی بجلی سے جان چھوٹ گئی

عوام کو مہنگی بجلی سے چھٹکارا دلانے کا عزم، وفاقی کابینہ نے پانچ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کر دیئے گئے ہیں جس سے عوام کو سالانہ 60 ارب اور قومی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
بعدازاں کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معیشت اب اسحتکام کی جانب گامزن ہے اور انہیں عوام کی مشکلات کا ادراک بھی ہے۔
آئی پی پیز معاہدوں کے منسوخی بارے آگاہ کرتے ہوئے صحافی اویس کیانی کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کا 5 آئی پی پیز ،صبا، لال پیر ،اٹلس پاور، حبکو ،روش پاور پلانٹس کو بند کرنے کی منظوری، معاہدہ ختم کیا جائے ،ان معاہدوں کی منسوخی سے حکومت سالانہ 80 ارب روپے کی بچت کر پائے گی۔

مزید پڑھیں:‌پاکستان میں فائر وال اور انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق بڑی خبر

صحافی احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ اس سال 2142 ارب روپے کی کپیسٹی پیمنٹس میں سے 80 ارب روپے کی بچت۔ حکومت 1994 اور 2002 کے بجائے 2015 کی آئی پی پیز پر فوکس کرے۔ اصل رقم تو یہاں دی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ آئی پیز پیز کے مہنگے معاہدوں کی وجہ سے رواں سال عوام نے بھاری بلوں کا بوجھ سہا ہے جس میں حکومت کی جانب سے ابتدائی طور پر دو ماہ کا شارٹ ٹرم ریلیف دیا گیا تھا لیکن اب آئی ایم ایف معاہدے کے ضمن میں حکومت بجلی کی مد میں عوام کو مزید ریلیف نہیں دے پائے گی۔
ریلیف کا راستہ یہی ہے کہ مہنگے بجلی منصوبے پر نظر ثانی کی جائے اور اس سے بچائے جانے والی آمدن سے عوام کیلئے ریلیف کا سامان پیدا کیاجائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button