گوگل پاکستان میں‌کتنے سمارٹ سکول بنائے گا؟

ایک ایسے وقت میں جب پاکستان میں دن بدن شرح خواندگی میں کمی دیکھی جا رہی ہے اور ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے اس وقت میں گوگل نے پاکستان کو تعلیمی میدان میں ایک بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے پاکستان میں 50 سمارٹ سکول قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گوگل ایک پاکستانی آئی ٹی کمپنی ٹیک ویلی کے اشتراک سے اسلام آباد اورملک کے دیگر شہروں میں یہ تعلیمی ادارے قائم کرے گا۔
اس حوالے سے حال ہی میں گوگل فار ایجوکیشن کی ٹیم وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وزارت کے سیکرٹری سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران یہ طے پایا کہ اسلام اباد کے 50 سمارٹ سکول جلد ہی تین ہزار گوگل فار ایجوکیشن ائی ڈیز کے ساتھ فنکشنل کر دیے جائیں گے۔ ان ائی ڈیز میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والی خصوصیات شامل ہوں گی جیسا کہ پریکٹس سیٹ اور ڈیجیٹل ٹولز کا ایک مجموعہ۔
مزید پڑھیں:‌سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں‌
اس موقع پر میٹنگ میں مختلف اقدامات کا احاطہ کیا گیا بشمول گوگل فار ایجوکیشن ٹولز پر اساتذہ کی ورکشاپس ایک پبلک گوگل ریفرنس کا قیام 2000 نوجوانوں کو گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس کے ذریعے ملازمت کے لیے تیار کرنا اور ایڈورٹیک کی میزبانی پر ممکنہ تعاون شامل ہے۔
تعلیمی ماہرین کاکہنا ہے کہ آنے والا دور ڈیجیٹل ایجوکیشن کا ہے اور گوگل کے اس اقدام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں مزید آئی ٹی کمپنیوں کو اس امر کیلئے تیار کرنا چاہیے کہ وہ گوگل جیسے بڑے اداروں کا تعاون حاصل کرتے ہوئے ملک میں جدید ایجوکیشن کے فروغ کیلئے کام کریں۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی کمپنیوں کے پاس بیرون ملک کے بہت سے کلائنٹ ہوتے ہیں ان کا تعاون حاصل کر کے بھی پاکستان کو سمارٹ سکولز کے قیام میں مدد دی جاسکتی ہے۔

2 تبصرے “گوگل پاکستان میں‌کتنے سمارٹ سکول بنائے گا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں