پاکستانجرم و سزا

جرمن سیاح پر تشدد:میرا پاکستان ایسا تو نہ تھا

پاکستان میں اگرچہ قانون کی مکمل طور پر حکمرانی نہیں ہے لیکن پاکستان مہمان نوازی کے حوالے سے دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔ سیاحت کی غرض سے آنے والے اکثر ویڈیو پیغامات کے ذریعے دنیا کو بتاتے ہیں کہ پاکستان کے بارے میں دیا جانے والا تاثر غلط ہے۔ یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں اور خیال رکھنے والے ہیں۔
آپکو ایسی درجنوں ویڈیوز ملک جائیں گے جہاں آپکو دکاندار نظر آئیں گے جو سیاحوں سے چیزوں کےپیسے یہ کہہ کر وصول کرنے سے منع کر دیتے ہیں کہ وہ ان کے ملک میں مہمان ہیں۔
تاہم آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، وہ بھی پاکستان کےدل لاہور میں جو کہ مہمان نوازی کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔ سائیکل پر لاہور آنے والے جرمن سیاح کو مسلح افراد نے لوٹ لیا۔بات لوٹنے کی حد تک رہتی تو کچھ بچت تھی ، لیکن مسلح افراد نے گھر آئے مہمان کو لوٹنے کے ساتھ مارا پیٹا بھی جو کہ پاکستان کی تمام تر روایات کے خلاف ہے۔ ہمارا پاکستان کبھی ایسا تو نہ تھا۔
متاثرہ جرمن شہری کا نام بررگ فلورین بتایا جاتا ہے جو سائیکل پر پاکستان کے سیر کو نکلا ہے۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ مسلح افراد نے ان سے نقد رقم ، موبائل فون اور 5 لاکھ روپے مالیت کا کیمرہ بھی لوٹ لیا۔

مزید پڑھیں: ارشد شریف ملک چھوڑ کر کیوں گئے تھے، دو سال بعد سراغ مل گیا

جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے متاثرہ سیاح کو رینجرز ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد مہیا کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کے ذریعے شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کی ساخت خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پاکستان کے قوانین کے مطابق سفری دستاویزات رکھنے والی غیر ملکی شہری کو پاکستان کے کسی بھی شہر میں گھومنے کی اجازت ہوتی ہے۔ تاہم انہیں شہر کی پولیس کو پہلے اس بارے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق متاثرہ جرمن سیاح کے پاس سفری دستاویزات موجود ہیں لیکن انہوں نے پولیس کو اس بارے آگاہ نہ کیا۔ جس کی وجہ سے ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button