پاکستانسیاست

جنرل فیض حمید کو چارج شیٹ کئے جانےپر پی ٹی‌آئی کا رد عمل

پاکستان تحریک انصاف نے جنرل فیض حمید کو چارج شیٹ کئے جانے کے بعد فیصل واڈا اور عطا تارڑ کی بیان بیازی پر ردعمل جاری کردیا۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ‏فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی حکومتی کوششیں شرمناک اور قابلِ مذمت ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی نے لکھا کہ سرکاری صداگیروں کی مضحکہ خیز بیان بازی سے افواج کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کے فوری نوٹس اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے معاملے کے حقائق قوم کے سامنے لانے کی سفارش کر دی۔
‏ ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ گزشتہ اڑھائی برس کے دوران ہر ریاستی بدمعاشی کیلئے بے سرو پا بیانیوں کا سہارا لیا گیا اور جھوٹ تراشے گئے۔
‏تحریک انصاف نے ان گنت محرّکات کے باوجود بحثیت ادارہ فوج کو سیاست سے الگ رکھا اور اسے اپنی سیاست کا ایندھن بنانے سے سختی سے گریز کیا۔

‏ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مقتدرہ کے اصطبل کے چند سرکاری ٹٹوؤں کو بہرحال افواجِ پاکستان کو گھٹیا بیانیہ سازی کیلئے استعمال کرنے کی کھلی اجازت ہے۔

مزید پڑھیں:جنرل فیض حمید کو چارج شیٹ کردیا گیا، ان کے وکیل کون ہوں‌گے؟

‏پی ٹی آئی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ رجیم چینج سازش کے ذریعے جمہوریت اور دستور پر دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالنے والے قمر جاوید باجوہ نے نیوٹریلیٹی کا جو جھانسہ قوم کو دیا اس کے پرخچے یہ سرکاری صداگیر ہر روز اڑا رہے ہیں۔
‏ ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عمران خان ضمیر کے قیدی ہیں، فیض حمید یا کسی بھی دوسرے شخص کے نام پر انہیں زیرِ عتاب لانے کی ریاستی کوشش قوم کی نگاہوں میں کبھی قبولیت نہیں پاسکتی ۔
‏ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ فیض حمید افواجِ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے تو عسکری قیادت بے لگام سرکاری ٹٹوؤں کی اچھل کود کا نوٹس لے اور اقدام کرے۔
پریس ریلیز کے اختتام پر ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام اور سازش میں ڈوبا ہر قدم پہلے کیطرح اب بھی بےنقاب ہوگا اور حتمی بول بالا حق اور سچ ہی کا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button