ایسیکس

ایسیکس میں گھڑسواروں اور سڑک استعمال کرنے والوں کی سیفٹی واک کا اہتمام

ایسیکس میں گھڑسواروں اور سڑک استعمال کرنے والوں کی سیفٹی کے لئے تیسری سالانہ واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کا اہتمام برٹش پاکستانی مئیرز ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین وتھرک کونسلر قیصر عباس گوندل اور مقامی رہائشی کورنل ہیزر نے کیا۔ آگاہی واک میں ایسیکس پولیس افسران، دس گھڑسوار، سائیکل سوار، بچوں اور پیدل چلنے والوں سمیت چالیس سے زائد لوگوں نے حصہ لیا۔ کیگز فونڈیشن اور بیسٹ برٹش سنٹر کے رضا کاروں نے واک کے روٹ اور دیگر کاموں میں مدد فراہم کی۔ واک فینز فارم ایولی سے شروع ہوئی اور تقریبا ڈیڑھ گھنٹے بعداپنے مقررہ روٹ سے ہوتی ہوئی اختتام پزیر ہوئی۔


اس موقع پرمنتظمین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ “ہر سال ہماری واک میں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہو رہے ہیں جو کہ بڑی حوصلہ افزا بات ہے۔ ہمارا مقصد سڑک پر چلنے والے گھوڑوں، سواروں اور پیدل چلنے والوں سمیت سب لوگوں کی حفاظت بارے آگاہی پھیلانا ہے۔ ہم تمام شرکاء، مہمانوں، فیس پینٹر ، ایسکس پولیس اور رضا کاروں کے مشکور ہیں جنکی وجہ سے یہ واک کامیاب ہوئی۔”

مزید پڑھیں:قیصر عباس گوندل برٹش پاکستانی مئیرز ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین منتخب

اس موقع پر مہمان خصوصی و پولیس، فائر و کرائم کمشنر فار ایسکس جناب راجر ہرسٹ کا کہنا تھا کہ “میں کونسلر قیصر عباس اور کارنل ہئیزر کا مشکور ہوں جنہوں نے اس آگاہی واک کا اہتمام کیا ہے۔ ایسے ایونٹس سے لوگوں میں آگاہی پھیلتی ہے اور اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت خوش آئیند ہے۔ ہم نے ایسکس میں بڑی تعداد میں افسران کو بھرتی کیا ہے اور کرائم پر قابو پانا اور سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہمارا ہدف ہے۔ ہم لیک سائیڈ ایریا میں اینٹی سوشل بیہیویر اور کار کروزنگ پر قابو پانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔”
واک کے اختتام پر مہمان خصوصی نے منتظمین، شرکاء اور رضا کاروں میں خصوصی بیجز تقسیم کیے اور منتظمین نے مہمان خصوصی اور ایسکس پولیس افسران کو سپیشل بیجز پیش کیے

اپنا تبصرہ بھیجیں