الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ سال کے دوسرے ماہ ہونے والے عام انتخابات کیلئے ووٹر لسٹیں منجمند کردیں۔ ووٹر لسٹیں منجمند ہونے سے اب 8 فروری 2024 کو ہونے والے الیکشن کیلئے مزید ناموں کا اندراج یا اخراج ممکن نہیں ہو گا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کے بعد صدر اور الیکشن کمیشن کے درمیان تاریخ طے پانے کے بعد انتخابات کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔حتمی ووٹر لسٹیں 25 نومبر تک فائنل ہونے کے بعدشائع کی جائیں گی۔
ووٹر لسٹوں میں ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل افراد کا نام ، پتہ اور اہلیت شامل ہوتی ہے۔ ان ووٹر لسٹوں کو عوام تک پہنچایا جاتا ہے۔ عام عوام الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ، عوامی نوٹس بورڈز، قریبی الیکشن کمیشن آفس یا دوسرے ذرائع سے ان لسٹوں تک رسائی پاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: نومبر 2007 جب عمران خان پہلی بار جیل گئے
حلقہ بندیوں کی تبدیلی اور ووٹرز کی کوائف کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر اس عمل کو شفاف انتخابات کیلئے اہم کڑی سمجھا جاتا ہے۔ مختلف ذرائع ابلاغ سے عوام کو اس عمل میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا جاتاہے.
عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کا تقریباً 10 لاکھ کا عملہ اپنے فرائض سر انجام دے گا۔ اس سے قبل الیکشن کی تاریخ نہ آنے پر عوام اور سیاسی جماعتوں میں تشویش پائی جار ہی تھی ۔ بین الاقوامی ادارے بھی جمہوری سرگرمی کے رک جانے پر سوالات اٹھا رہے تھے۔
صدر اور الیکشن کمیشن کی جانب سے ا لیکشن کی تاریخ دینے پر اختیارت کی رسہ کشی میں انتخابات کا معاملہ کھٹائی میں پڑتا نظر آ رہا تھا۔ تاہم سپریم کورٹ کی” دیر آید درست آید” فیصلے کے بعد انتخابی عمل اب دوبارہ سے شروع ہو گیا ہے اور 8 فروری کو الیکشن کی تاریخ فائنل ہوئی ہے۔
الیکشن تاریخ آنے کے سیاسی جماعتوں نے خوش آئند قرار دیا ہے ۔ تاہم تمام جماعتیں اب لیول پلیئنگ فیلڈ پر زور دے رہی ہیں۔