اہم خبریں

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان کرکٹ ٹیم کی قدم مضبوط

پاکستان کے دو جادوگر سپنرز ساجد خان اور نعمان علی کی جوڑی نے ایک بار پھر مہمان ٹیم کے بلے بازوں کو پے در پے پویلین واپس بھیج کر پاکستان کرکٹ ٹیم کے قدم مضبوط کر دیئے۔

ملتان ٹیسٹ کا ایکشن سے بھرپور دوسر ا روز:

پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کا آغاز 143 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن جلد ہی پوری ٹیم 230 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس وقت بظاہر 230 کا سکور دیکھ کر نظر آرہا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے میچ میں قدم مضبوط ہوگئے ہیں لیکن جلد ہی دونوں سپنرز نے میدان سنبھالا اور اس کے بعد ویسٹ انڈیز بیٹسمین کی لائنیں لگ گئیں اور یوں پوری ٹیم 137 کے مجموعی سکور پر ہمت ہار گئی۔نعمان علی نے 5، ساجد خان نے چار وکیٹں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ ابرار احمد کے حصے میں آئی۔
دوسرے دن پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگز نے واضح کیا کہ میچ فیصلہ کن ہی ہو گا اور ڈرا ہونے کے کوئی چانسز نہیں ہیں۔
دوسرے روز پاکستانی ٹیم نے دوسری اننگز میں پہلی وکٹ ڈیبیو کرنے والے محمد ہریرہ کی صورت میں گنوائی جو صرف 29 رنز بنا سکے۔
دوسری وکٹ 89 کے مجموعی سکور پر گری جب بابر اعظم صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد کپتان شان مسعود اور کامران غلام نے بیٹنگ لائن سنبھالی لیکن 106 کے مجموعی سکور پر کپتان شان مسعود 52 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

مزید پڑھیں‌: پی ایس ایل 10؛ کونسا کھلاڑی کس ٹیم سے کھیلے گا؟

دوسرے دن کھیل کے اختتام تک، پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر بند کی جبکہ پہلی اننگز کی لیڈ کو جمع کرکے قومی ٹیم کی مجموعی برتری کو 202 تک بڑھا دیا۔
کامران غلام اور سعود شکیل بالترتیب نو اور دو پر بیٹنگ کر رہے تھے جب وقت سے 25 منٹ قبل خراب روشنی کا کھیل ختم ہوا۔
اگر کل پاکستانی ٹیم ذمہ درانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 350 یا اس سے زائد کا ٹارگٹ سیٹ کر لیتی ہے تو میچ کھیل کے چوتھے روز پذیر ہونے کے چانسز ہیں۔ بظاہر پاکستان ملتان ٹیسٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button