عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں؟

عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ہونگی ؟ یہ وہ سوال ہے جو آجکل ہر کسی کے ذہن میں‌منڈلا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں لوگوں کے عید الفطر کے لیے چھ دن کے چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عیدالفطر 10 اپریل کے آس پاس ہونے کا امکان ہے۔
یہ پیشین گوئی 2019 میں سابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے قمری کیلنڈر سے مطابقت رکھتی ہے۔ اس کیلنڈر کے مطابق اس سال ملک بھر کے مسلمان 29 روزے رکھیں گے، جس کی وجہ سے عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا غالب امکان ہے۔
روایتی طور پر، عید کی چھٹیاں ایک دن پہلے شروع ہو جاتی ہیں تاکہ تیاریوں اور تقریبات کے لیے وقت مل سکے۔ اگر حکومت 9 اپریل (منگل) سے 12 اپریل (جمعہ) تک چار روزہ تعطیل کا اعلان کرنے کا فیصلہ کرتی ہے، جس کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کو سرکاری اور کچھ نجی دفاتر کی طرف سے بھی چھٹی منائی جاتی ہے تو یہ کل چھ دن بن جائیں گے جو کہ عید کا مزہ دوبالا کر دے گی۔

مزید پڑھیں:پتنگ فروشوں کو پولیس کی حیرت انگیز آفر

تاہم تعطیلات کے شیڈول سے متعلق حتمی فیصلہ محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) اور دیگر متعلقہ محکموں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ اس کے برعکس، کابینہ ڈویژن کی جانب سے پہلے جاری کردہ تعطیلات کی فہرست کے مطابق، عیدالفطر کی تعطیلات 10 اپریل سے 12 اپریل تک مقرر ہیں، اگر یہ شیڈول برقرار رہتا ہے تو پاکستانیوں کو مجموعی طور پر پانچ چھٹیاں ہوں گی۔ تاہم اس شیڈول کے برقرار رہنے سے آخری روزے کو شہریوں کو مناسب تیاریوں کا موقع نہیں مل پائے گا جس سے بازاروں میں رش بڑھنے کا امکان رہے گا۔
دوسری جانب اسٹیٹ بنک نے رواں سال عیدالفطر پر نئے نوٹ نہ چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور پرائیوٹ ڈیلرز کی منہ مانگی قیمت پر شہری نئے کرنسی نوٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں