عمرو عیار

عیدالاضحیٰ پر کونسی نئی فلمیں ریلیز ہوں گی؟

عیدالاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور لوگ قربانی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ عید کا پہلا دن قربانی میں صرف ہوتا ہے لیکن باقی کے دو ایام میں دوست احباب سے ملنا ملانا اور دیگر تفریحی منصوبے شامل ہوتے ہیں۔
گرمی کی عید پر اکثر انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ بڑی سکرینز ہوتی ہیں جہاں عید کے موقع پر نئی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں۔ آیئے دیکھتے ہیں کہ رواں سال عید الاضحیٰ پر پاکستانی مداحوں کو کونسی نئی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی۔
عمر و عیار:
اس عید الاضحیٰ پر پاکستانی شائقین وہ دیکھیں گے جو آج سے قبل پاکستانی سینیما میں کبھی نہیں دیکھا گیا تھا یعنی کہ سپر ہیرو فلم۔ معروف افسانوی کردار عمرو عیار کے گرد گھومتی اس فلم میں بہادری اور خطرناک مہم جوئی دکھائی جائے گی۔
اب تک موصول ہونے والے ٹریلر کے مطابق اس فلم میں عثمان مختار اور صنم سعید مرکزی کردار ادا کریں گے۔ جبکہ علی کاظمی، عدنان صدیقی اور منظر صہبائی جیسے اداکار بھی یہاں اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے۔

مزیدپڑھیں: اداکارہ حرا خان ڈراموں میں منفی کردار کیوں پسند کرتی ہیں؟

ابھی:
محبت اور رومانس کے گھرد گھومتی فلمیں شائقین کی ہمیشہ سے پسندیدہ رہی ہیں۔ اس لیئے اس عید پر شائقین کو کبریٰ خان اور گوہر ممتاز جیسے اداکاروں کے گرد گھومتی محبت کہانی دیکھنے کو ملے گی۔
فلم کا ٹریلر یہ بھی بتاتا ہے کہ اس میں صرف شخصی خوبصورتی پر ہی توجہ نہیں دی گئی بلکہ شمالی علاقہ جات میں فلمائی گئی اس فلم میں قدرتی حسن کا تڑکا بھی دیکھنے کو ملے گا۔
نابالغ افراد:
کامیڈی کے میدان میں لوڈویڈنگ اور ایکٹر ان لاء جیسی فلمیں پیش کرنے والے نبیل قریشی شائقین کو اس عید پر ایک کامیڈی فلم دینے جارہے ہیں جسے نابالغ افراد کا نام دیا گیا ہے۔ثمر جعفری ، عاشر وجاہت اور سلیم معراج جیسے ایکٹرز اس عید پر مداحوں کو کامیڈی فلم کا تجربہ دیں گے۔

عیدالاضحیٰ پر کونسی نئی فلمیں ریلیز ہوں گی؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں