ڈاکٹر عظمت مجید علاج بالغذاء کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے سینئر صحافی اجمل جامی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے غذا سے علاج ، اور مختلف غذاؤں کے فوائد بتائے۔
اس دوران ڈاکٹر عظمت مجید کا کہنا تھا کہ دنیا میں آج تک دریافت ہونے والی سب سے طاقتور غذا لونگ ہے۔ ڈاکٹر عظمت کے مطابق لونگ انسانی جسم سے ایسے مادوں کو نیوٹرلائز کرتا ہے جو آپ کیلئے نقصان دہ ہے۔
طریقہ استعمال کرتے ہوئے ماہر غذائیات کا کہنا تھا کہ اپنی چائے میں دو سے تین دانےاس طاقتور غذا لونگ ڈال دیں ۔ چائے ختم ہونے کے بعد جب لونگ نرم ہو چکے ہوتے ہیں تو انہیں چبا لیں۔
ان کے مطابق پہلے کچھ عرصے تک وہ انسانی زبان پر برا ٹیسٹ چھوڑیں گے لیکن عادی ہوجانے کے بعد بہتری آجائے گی۔
ڈاکٹر عظمت مجید نے بتایا کہ لونگ کے کثرت سے استعمال کے کوئی منفی نتائج نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں:فضائی آلودگی سے لڑنے اور پھیپھڑوں کی صحت کو بہتر بنانےوالی پانچ غذائیں
فوائد بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انسانی قوت مدافعت جو آجکل سموگ سے لڑنے میں مصروف ہے اگر آپ اسے کچھ ایسا اسلحہ دینا چاہتےہیں کہ وہ اس معاملے کو اچھے طریقے سے ڈیل کرے اور کامیاب ہو کر نکلے تو ہر انسان کو چاہیے کہ وہ وہ دو تین یا چار دانے جتنے کھا سکے لونگ کا استعمال کرے۔
ڈاکٹر عظمت سعید نے مزید بتایا کہ ایسے وقت میں کہ جب آپ کا مدافعتی نظام سموگ سے لڑ رہا ہے تو اپنی خوراک سے چینی ، میدہ اور ریفائنڈ آئل سے منفی کریں۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ اپنا کھانا سرسوں کے تیل، سفید مکھن اور ایکسٹرا ورجن زیتون کے تیل میں پکائیں۔
ڈاکٹر عظمت مجید نے گرم پانی پینے کی بھی حوصلہ افزائی کی اور اسے باؤل موومنٹ (Bowl Movement) کیلئے کارآمد قرار دیا۔