کامران غلام

دوسرا ون ڈے میچ؛ کامران غلام نے جنوبی افریقی باؤلرز کے چھکے چھڑا دیئے

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں کامران غلام نے جنوبی افریقی باؤلرز کے چھکے چھڑا دیئے۔ پریشر کے وقت 32 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو 329 رنز کا بڑا ہدف سیٹ کرنے میں مدد کی۔
نیو لینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ کا پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ اس وقت درست نظر انے لگا جب پانچ کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ عبداللہ شفیق کی صورت میں گری جو بنا کوئی رنز بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔
اس کے بعد صائم ایوب اور بابرعظم نے بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔ پہلے ون ڈے میں سنچری سکور کرنے والے صائم ایوب 25 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے اور 53 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ گر گئی۔
بعد ازاں بابر اعظم اور محمد رضوان نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔بابر اعظم نے95 گیندوں پر 73 اور محمد رضوان نے 82 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے اور خود پر لگے تنقید کے داغ دھونے کا کا م کیا۔

مزید پڑھیں:‌سلمان علی آغا نے شائقین کے دل موہ لئے

تاہم میچ کی دلچسپی میں اس وقت اضافہ ہوا جب کامران غلام کے بلے نے رنز اگلنا شروع کر دیئے۔ پانچ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے کامران غلام نے 32 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی تو جس ٹیم کے کبھی بمشکل 270 رنز تک پہنچنے کی پیشن گوئی کی جارہی تھی اس نے 329 رنز کا ہندسہ عبور کر لیا۔
قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے بھی 9 گیندوں پر 16 اور پہلی بال پر چھکے لگا کر دوسری پر آؤٹ ہونے والے حارث رؤف نے بھی جہاں تک ہوسکا میچ میں اچھا ٹارگٹ سیٹ کرنے میں حصہ ڈالا۔ شائقین کی نظریں اب باؤلرز پر مرکوز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں