انٹرٹینمنٹ

دلجیت دوسانجھ بھی ہانیہ عامر کے مداح

مشہور بھارتی پاپ گلوگار دلجیت دوسانجھ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے مداح نکلے۔ دلجیت برطانیہ میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کر رہے تھے جس اداکارہ ہانیہ عامر بھی شریک تھیں۔ دلجیت دوسانجھ نے پاکستانی اداکارہ کو سٹیج پر بلا لیا اور انکے آنے کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق مشہور بھارتی گلوکار دلجیت برطانیہ میں پرفارم کر رہے تھے جہاں ہانیہ عامر بھی سٹیج کے قریب کھڑی انجوائے کر رہی تھیں ۔انہیں اپنے درمیان پا کر دلجیت نے انہیں سپر سٹار کہہ کر پکارا اور اسٹیج پر آنے کی دعوت دے ڈالی جس پر شائقین نے نعروں سے ہانیہ عامر کی حوصلہ افزائی کی۔
بعدازاں ہانیہ اسٹیج پرچلی گئیں۔ شو کی وائرل ہونے والی بہت سی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ سٹیج پر موجود ہیں۔اس موقع پر دلجیت دوسانجھ کا کہنا تھا کہ میں آپکا اور آپکے کام کا بہت بڑا فین ہوں۔ آپ بہت اچھا کام کر رہی ہیں۔ آپکے آنے کا شکریہ۔ہانیہ نے بعدازاں انسٹا گرام سٹوریز شیئر کیں جس میں دلجیت کو بھی ٹیگ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:‌نیلم منیر کو چہرے کا تِل ہٹوانے کا مشورہ

اداکارہ ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کی فین ہیں اور اکثر انکا گانا اپنی آواز میں گنگنا کر ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
ایک انسٹا گرام صارف نے دلجیت اور ہانیہ کی ویڈیو دیکھ کر یہ بہت کول ہے، ہانیہ واقعی میں سپرسٹارہیں۔
یاد رہے کہ لندن میں ہونے والے اس شو میں دلجیت نے مشہور ریپر بادشاہ کے ساتھ پرفارم کیا۔ ہانیہ عامر اور بادشاہ کی ویڈیو شیئر ہونے پر ایک صارف نے لکھا کہ بادشاہ کنارے پر کھڑے رو رہے ہیں۔
چند ماہ قبل بادشاہ کے ساتھ ہانیہ عامر کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس پر دونوں کی شادی تک کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔ تاہم ہانیہ نے واضح کیا تھا کہ وہ اور بادشاہ صرف دوست ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button