
فرض کریں کہ آپ سمیت ہر شخص کو صبح اٹھتے ہیں بینک اکاؤنٹ میں 86،400 روپے کی کرنسی موصول ہو۔
یہ انعام ایک ہی بار میسر ہو اور اگر ایک بار ضائع ہو جائے تو واپسی کا کوئی راستہ نہ ہو۔
ایسی صورت میں کامیابی کا راز اس بات میں چھپا ہوگا کہ کون اس خزانے کو ضائع ہونے سے بچاتے ہوئے صحیح استعمال میں لاتا ہے اور دوسروں سے آگے بڑھ جاتا ہے۔
پیسے کے برعکس وقت وہ خزانہ ہے جو ایک بار ہاتھ سے چلا جائےتو دوبارہ واپس نہیں آتا۔
آج کے ڈیجیٹل دور میں کہ جب آپ کی توجہ کو بھٹکانے کے سینکڑوں عوامل موجود ہیں، وقت کی اہمیت بر بات کرنا انتہائی ضروری ہو گیا ہے۔
وقت کی صحیح اہمیت کو جاننا دور جدید کی اہم ترین سکل ہے۔ آپ بقیہ جتنی سکلز رکھتے ہوں، اس ایک مہارت کی کمی آپ کے دیگر اوصاف مٹا دے گی۔
آج ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ وقت کی اہمیت پر بات کرنا کیوں ضروری ہے، وقت کا ضیاع کن نقصانات کا باعث بنتا ہیں اور وقت کی پابندی جیسے اوصاف پال لینے سے انسان کیسے ترقی کی راہوں پر گامزن ہوتا ہے۔
وقت کی اہمیت کا معاشی پہلو، آپکے ٹائم کی حقیقی قیمت کیا ہے؟
آپ نے اکثر یہ جملہ سنا ہوگا کہ وقت پیسہ ہے یا Time is Money۔ یہ کوئی کاروباری کہاوت نہیں ہے، یہ اصول اپنے اندر بہت گہرائی رکھتا ہے۔
معاشی میدان میں دیکھ لیا جائے تو سرمایہ کاری کرنے کا ایک وقت ہوتا ہے۔
آج اگر ایک ڈالر کہیں انویسٹ کیاجائے گا تو وہ کل خرچ کئے جانے والے ڈالر سے بہترہو گا کیونکہ تب پیسہ بے وقعت ہو چکا ہوگا۔
اسی طرح ایک گھنٹہ اگر آپ ٹی وی دیکھنے میں صرف کر رہے ہیں تو اس کی قیمت آپ کچھ نیا نہ سیکھنے یا اپنے تعلقات میں بہتری نہ کرنے کی صورت میں ادا کر رہے ہیں۔
اسی طرح ایک کوئی طالبعلم دن میں دو گھنٹے سوشل میڈیا پر سکرولنگ میں ضائع کر رہا ہے تو وہ گریڈز اور اپنے مستقبل کو داؤ پر لگا رہا ہے۔
روزانہ فیملی کیلئے مختص وقت آپ دوستوں کےساتھ چائے کے ڈھابوں پر ضائع کرنے کی قیمت آپ قیمتی رشتوں میں دراڑ کی صورت میں ادا کر رہے ہیں جو ہر گزرتے لمحے کےساتھ گہری ہوتی جارہی ہے۔
اس سے مراد یہ ہے کہ وقت کو اہمیت دینے سے نہ صرف آپ اپنی دولت بڑھاتے ہیں بلکہ آپ اپنے رشتوں کی مضبوطی، نئے سکلز سیکھنے اور زندگی میں اطمینان پانے جیسی نعمتیں بھی وصول کرتے ہیں۔
وقت کی ضیاع کے نقصانات، وہ خفیہ قیمت جو آپ کی ناکامی کی وجہ بنتی
وقت کے ضائع کرنے سے صرف یہ مراد نہیں کہ وقت چلا گیا اور ابھی واپس نہیں آئےگا۔ اس کے کئی خفیہ نقصانات بھی ہوتے ہیں جو آنے والے وقت میں نمودار ہوتے ہیں ۔
یہ نقصانات معاشی بھی ہوسکتے، نفسیاتی بھی ہوسکتے اور کئی صورتوں میں بیماریوں کی صورت میں جسمانی بھی۔
وقت کے ضیاع کی نفسیاتی قیمت:
تحقیق ثابت کرتی ہے کہ وہ لوگ جو ہر وقت ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں ایسے لوگ وقت کی پابندی کرنے والے اپنے ساتھیوں کی نسبت زیادہ ذہنی اضطراب، ڈپریشن اور خود اعتمادی میں کمی کا شکار ہوتےہیں۔
ایسے لوگ ڈیڈ لائن قریب آتے ہیں کام سرانجام دے کر وقتی طور پر سکون تو پالیتے ہیں لیکن کم گریڈز، کیرئیر میں ترقی نہ ملنا اور صحت کے مسائل وہ نقصانات ہوتے ہیں جو وقت گزرنے کے بعد نمایاں ہوتے ہیں۔
ایسے لوگ عموماً شارٹ کٹ کی تلاش میں ہوتے ہیں اور ایسے چور راستے کبھی ترقی کی منزل کو نہیں جاتے۔ اس لئے یہ لوگ عموماً چڑاچڑے پن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اور پھر اپنے تعلقات اور صحت کو بھی متاثر کر بیٹھتے ہیں۔
مواقعوں کا کھو دینا:
آپ نے وہ جملہ تو سن ہی رکھا ہوگا کہ Opportunity Knocks But Once یعنی کہ موقع ایک بار آپ کے دروازے پر دستک دیتا ہے ۔ فرض کریں کہ جب موقع نے آپ کی دہلیز پر دستک دی تو آپ سوشل میڈیا پر سکرولنگ میں اپنا وقت تباہ کر رہے تھے۔
مواقعوں سے بڑھ کریہ عمل ترجیحات تک بھی جاتا ہے۔ کم اہمیت والےکام کوایک گھنٹہ دے کر آپ زیادہ اہمیت والے کام سے ایک گھنٹہ چرا رہے ہیں۔ یعنی آپ خود کامیابی کی سیڑھی پر چڑھنے سے کترا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کاروباری منصوبہ بندی کیا ہے؟ یہ کیوں ضروری ہے اور اسکے سنہری اصول کیا ہیں؟
وقت کی پابندی کے خفیہ فوائد، جو آپ کو ترقی تک لے جاتے:
عزت کمانے کا ذریعہ:
وقت کی اہمیت آپکو عزت کمانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ پھر وہ معاشرہ ہو یا معاشی میدان، آپکو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
آپ نے اکثر لوگوں کو وقت کا ضیاع کرنے والے بندے کو لعن طعن کرتے سنا ہوگا۔ اس کے برعکس دنیا کے ہر حصے میں وقت کی پابندی کرنے والا شخص عزت کماتا ہے۔
کاروباری دنیا میں سرمایہ کار ایسے شخص سے کاروباری مراسم رکھتے جو وقت کا پابند ہو۔ اسی طرح کمپنیاں ایسے شخص کو ترقی دیتی جو کمپنی کے وقت کی اہمیت کا جانے۔
ایسے طلباء ہی اچھے گریڈز لاتے جو اپنے وقت کا صحیح استعمال کریں جبکہ رشتوں میں وقت کا ضائع بندھن ٹوٹنے کا باعث بنتا ہے۔
جسمانی اور نفسیاتی فوائد:
آپ ہر کام وقت پر کرنے کے عادی ہیں تو آپ کے ذہن پر پریشر نہیں ہوگا۔ اگر پریشر نہیں تو آپ غیر ضروری ذہنی اضطراب اور ڈپریشن کا شکار بھی نہیں ہوں گے۔
اس سے آپکی ذہنی صحت بہتر ہوگی تو آپ اس کو پروفیشنل ترقی کی راہ میں لگا کر کامیابی پا سکیں گے۔
اسی طرح ہر کام وقت پر کرنا آپکو زندگی میں اپنے لئے وقت نکالنے کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔
یہ وقت آپ اپنی صحت میں وقف کر کے جسمانی سطح پر مضبوط ہو کر بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔
وقت کی پابندی صرف گھڑی کی سوئیوں کے ساتھ چلنے کا نام نہیں ہے، یہ آپ پر نئے مواقعوں کے دروازے کھولتی، آپکو اطمینان بختشی اور کامیابی کی جانب سفر کو آسان بناتی ہے۔
وقت کی تقسیم کیسے کریں؟
ٹائم منیجمنٹ آج دنیا میں ایک سکل کے طور پر پڑھائی اور اپنائی جاتی ہے، لیکن اکثر یہ غلط معنوں میں استعمال ہوتی ہے۔
ٹائم منیجمںٹ سے مراد یہ نہیں کہ آپ زندگی کے ہر خقلی لمحے کو کسی کام سے پر کردیں، بلکہ اس سے مراد وہ خالی لمحات پیدا کرنا ہیں جو آپ کو ایک بہتر انسان بنانے کی مزید راہ فراہم کریں۔
لمحہ موجود کی اہمیت کو جاننا اور اس کا بہتر استعمال کرنا ایک ایسی مہارت ہے جو آپ کا مستقبل میں ان جملوں سے بچا لیتی ہے کہ کاش اس وقت یہ کر لیا ہوتا۔
کل صبح جب اٹھیں اور آپ کے زندگی کے اکاؤنٹ میں 86،400 لمحات جمع ہو چکے ہوں تو ایک لمحہ شکر میں وقت کریں اور بقیہ لمحات کو بہتر زندگی کی تشکیل میں وقت کردیں، کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔