مشہور ویب سائٹ ایکس کے بانی ایلون مسک کی نیورو ٹیکنالوجی کمپنی نیورا لنک نے پہلی دفعہ کسی انسان کے دماغ میں چِپ امپلانٹ کی ہے ۔ایلون مسک نے اپنی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس حوالے سے بتایا کہ ان کی نیورالنک کمپنی جس کی بنیاد 2016 میں قائم کی گئی اُس نے پہلی بارانسانی دماغ میں وائرلیس برین چپ نصب کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہےاورمریض کی صحت بہتری کی طرف جا رہی ہے اور ابتدائی نتائج امید افزا ہیں۔
اس بارے میں ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اُنکے ابتدائی صارف وہ لوگ ہونگے جو معذور یا اپنے جسم کے کسی اعضاء سے محروم ہیں ۔ نیورا لنک کی اس حیران کن ٹیکنالوجی کا نام “ٹیلی پیتھی” ہے۔ یہ آلہ صرف سوچ کے ذریعے فون، کمپیوٹریا کسی اور ڈیوائس کو کنٹرول کر سکتا ہے۔
Enables control of your phone or computer, and through them almost any device, just by thinking.
Initial users will be those who have lost the use of their limbs.
Imagine if Stephen Hawking could communicate faster than a speed typist or auctioneer. That is the goal.
— Elon Musk (@elonmusk) January 30, 2024
اس چپ کا انسانی دماغ میں تجربہ کرنے سے قبل نیورالنک نے مئی میں امریکہ کے محکمہ خوراک و ادویات سے اجازت لینے کا اعلان کیا تھااور ساتھ ہی ساتھ اس بات کا بھی اعلان کیا تھا کہ اس چِپ کا سب سے پہلا تجربہ بندروں پر کیا گیا ہے، اس تجربے کا مقصد یہ تھا کہ وہ بندروں کے ذہنی سگنل کامیابی سے حاصل کر کے آلات میں منتقل کر دیں جس میں وہ کامیاب بھی ہوئے۔
اس کمپنی کو قائم کرنے کا واحد مقصد یہ تھا کہ وہ اپنی تیار کردہ مائیکرو چِپ کے ذریعے اُن لوگوں کی مدد کرسکیں جو فالج اور اندھے پن جیسے نیورولوجک امراض کا شکار ہیں وہ اپنی اس نیو ٹیکنالوجی کے ذریعے معذور انسانوں کے معیارِ زندگی میں بہتری لانا چاہتے ہیں
5 تبصرے “دماغ کو کنٹرول کرنے والی ایلون مسک کی ٹیکنالوجی کیا ہے؟”