دنیا

کونسلر قیصر عباس کا چیئرمین مسلم آف امریکہ ساجد تارڑ کے اعزاز میں ظہرانہ

قیصر عباس گوندل نے ہوپ کے لئے بے مثال کام کیا ہے۔ ہوپ کا مقصد اپنے اوورسیز پاکستانیوں کی مدد کرنا ہے۔

برٹش پاکستانی میئرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین کونسلر قیصر عباس گوندل کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابقہ مشیر اور چیئرمین مسلم آف امریکہ ساجد تارڑ کے اعزاز میں ظہرانہ۔

 

کونسلر قیصر عباس کا چیئرمین مسلم آف امریکہ ساجد تارڑ کے اعزاز میں ظہرانہ:

 

تفصیلات کے مطابق برٹش پاکستانی مئیرز ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین ، سرپرست اعلی ہوپ برطانیہ و تھرک کونسل کے انچاسویں ڈپٹی مئیر کونسلر قیصر عباس گوندل نے چئیرمین مسلم آف امریکہ ساجد تارڑ، چئیرمین ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز مہران تارڑ اور صدر ٹریڈونگ گلف مسلم لیگ شمشاد خان تنولی کے اعزاز میں سنٹرل لندن میں ظہرانہ دیا۔

اس موقع پر معروف کاروباری شخصیت فیصل بٹ ، عمر شیخ اور پنجاب پولیس آفیسر محمد اسامہ نے خصوصی شرکت کی۔

چیئرمین مسلم آف امریکہ  ساجد تارڑنے  بات کرتے ہوئے کہا کہ “قیصر گوندل نے ہوپ کے لئے بے مثال کام کیا ہے۔ ہوپ کا مقصد اپنے اوورسیز پاکستانیوں کی مدد کرنا ہے۔ ”

اس موقع پر برٹش کونسلر قیصر عباس گوندل کا کہنا تھا کہ “اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ہم بیرون ممالک میں رہتے ہوئے مقامی سیاست میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔“

شمشاد تنولی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا”کویت میں رہتے ہوئے ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ لوگوں کی بلاتفریق خدمت کریں۔”

کونسلر قیصر عباس کی خدمات کا مختصر احاطہ:

 

قیصر عباس گوندل نہ صرف تھرک کونسل بلکہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے سماجی بہبود کے کام اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے رنگ ، نسل، ذات پات سے مبرا ہو کر عملی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

تھرک میں کونسلر قیصرعباس کی قیادت میں ثقافتی اور مذہبی شمولیت کو فروغ دیا گیا ہے۔ انہوں نے مختلف روایات کو منانے کے لیے پلیٹ فارمز مہیا کیے۔ ان کے اقدامات، جیسے بین المذاہب کانفرنسز اور ثقافتی فلموں کے پریمیئرز کا انعقاد، تھرک کی متنوع ثقافت کو اجاگر کرتے ہیں۔

کونسلر عباس کی فلاحی سرگرمیاں تھرک سے بہت آگے ہیں۔ وبائی مرض کے دوران، انہوں نے فرنٹ لائن ورکرز اور ضرورت مندوں کو کھانے کی فراہمی کی۔ انہوں نے پاکستان میں پانی صاف کرنے والے پلانٹس کے لیے بھی فنڈز فراہم کیے، جو روزانہ 21,000 لیٹر سے زیادہ صاف پانی عوام الناس کو مہیا کر رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button