کھیل

چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات

پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں چار دن کی چاندنی کے بعد پھر اندھیری رات چھا گئی۔ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا نے 13 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
قومی ٹیم کے بڑے نام بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان ، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
عثمان خان کے 52 رنز اور عرفان خان کی ناٹ آؤٹ 37 رنز کی اننگز بھی قومی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔
انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے ۔ بظاہر یہ بہت کم سکور تھا لیکن قومی ٹیم کو یہ کم سکور زیادہ پڑ گیا۔
12 کے مجموعی سکور پر قومی ٹیم نے پہلی وکٹ بابر اعظم کی صورت میں گنوائی جو صرف 3 رنز ہی بنا پائے۔ ان کے بعد آنے والے صاحبزادہ فرحان نے صرف 5 رنز کا اضافہ کیا اور چلتے بنے۔

مزید پڑھیں:‌پہلے ٹی ٹونٹی میں ہار، پاکستانیوں کو فخرزمان کی یاد ستانے لگی

ٹی ٹونٹی میچ میں بھی 26 بالز پر صرف 16 رنز بنانے والے محمد رضوان ٹیم کی ہلتی بیٹنگ لائن کو سہارا نہ دے سکے اور چلتے بنے۔ سونے پہ سہاگا سلمان علی آغا پہلی ہی بال پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
عثمان خان اور عرفان خان نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن ٹیم جیت سے صرف 13 رنز دور ہی ہمت کھو بیٹھی اور پوری ٹیم آخری اوور کی چوتھی گیند پر 134 کے مجموعی سکور پر ڈھیر ہو گئی۔
یوں پاکستان چند دن کی فتح کے بعد پھر سے ہار والے ٹریک پر چڑھ گیا جسے محاورتاً چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات کہا جاتا ہے۔
آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی سیریز میں واضح 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا آخری میچ 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button