کھیل

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 تمام ٹیموں کی پلیئر لسٹ جاری

میزبان ملک اور دفاعی چیمپیئن دونوں کے طور پر، پاکستان دنیا کی سات ٹاپ ٹیموں کے خلاف اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی کوشش کرے گا۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 آٹھ سال کے وقفے کے بعد واپسی کے لیے تیار ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں اس باوقار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔ میزبان ملک اور دفاعی چیمپیئن دونوں کے طور پر، پاکستان دنیا کی سات ٹاپ ٹیموں کے خلاف اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی کوشش کرے گا۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم گروپ مرحلے میں تین میچ کھیلے گی جس میں ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئے تمام ٹیموں کی پلیئر لسٹ:

 

بنگلہ دیش:

نظم الحسین شانتو (کپتان)، سومیا سرکار، تنزید حسن، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، ایم ڈی محمود اللہ، جیکر علی انیک، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، پرویز حسین ایمن، نسیم احمد، تنزیم احمد حسن ثاقب، ناہید رانا

پاکستان:

 

محمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، طیب طاہر، عرفان خان نیازی، سفیان مقیم، محمد حسنین، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، عثمان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد، کامران غلام، سلمان علی آغا، امام الحق، فخر زمان، حسیب اللہ اور عباس آفریدی۔

نیوزی لینڈ:

 

مچل سینٹنر (کپتان)، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ول اوورکے، گلین فلپس، راچن رویندرا، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ، کین ولیمسن ول ینگ۔
گروپ اے سے انڈیا کی جانب سے ابھی ٹیم کا اعلان کیا جانا باقی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

مزید پڑھیں:‌انڈین ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل بڑا دھچکا

افغانستان:

حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، ابراہیم زدران، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، اکرام علی خیل، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، راشد خان، اے ایم غضنفر، نور احمد، فضل الحق فاروقی، فرید ملک، نوید زدران۔

انگلینڈ:

 

جوزف بٹلر(کپتان)، جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، جیکب بیتھل، ہیری بروک، برائیڈن کارس، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن، جیمی اسمتھ، لیام لیونگسٹون، عادل رشید، جو روٹ، ثاقب محمود، فل سالٹ، مارک ووڈ

آسٹریلیا:

پیٹ کمنز (کپتان)، الیکس کیری، نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، مارنس لیبوسچین، مچل مارش، گلین میکسویل، میٹ شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، ایڈم زمپا

جنوبی افریقہ:

 

ٹیمبا باووما (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، لونگی نگیڈی، اینریچ نورٹجے، کاگیسو ربادا، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی، ٹریسٹن اسٹبس، راس وین ڈیر ڈوسن

کیا ٹیم میں‌تبدیلی ممکن ہے؟

 

ذرائع کے مطابق 12 جنوری سے 11 فروری تک کرکٹ بورڈز کو اپنی صوابدید پر کھلاڑیوں میں تبدیلیاں کر سکتا ہے۔

12 فروری کے بعد کسی بھی کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری درکار ہوگی۔

پاکستان بھی صائم ایوب کے حوالے سے اسی کشمکش کا شکار ہے جس میں تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button