پاکستانسیاست

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے ہی رہنما عاطف خان کے خلاف کارروائی

پاکستان تحریک انصاف میں آئے روز تنازعات معمول بنتے جارہے ہیں ۔ کہیں دو رہنما آمنے سامنے ہیں تو کہیں اپنی حکومت اپنی ہی پارٹی کے ممبران کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔
اب ایک نئی ڈویلپمنٹ میں اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے سینئر رہنما عاطف خان کو مالم جبہ کیس میں نوٹس بھجواتے ہوئے انہیں 12 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔
اینٹی کرپش کی نوٹس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں عاطف خان نے لکھا کہ: میری اپنی پارٹی کی حکومت نے مجھے نوٹس بھیجا ہے۔مالم جبہ کیس نیب کی جانب سے بند کردیا گیا تھا۔جو بھی یہ کروارہا ہے وہ عمران خان اور پارٹی کو نقصان پہنچا رہا ہے۔میں سچ بولتا رہوں گا اور اپنے اعتراضات پارٹی کے اندرونی فورمز پر اٹھاتا رہوں گا۔اتنی سختیاں برداشت کیں تو یہ کیا چیز ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف وہ حربے جو ناکام ہوئے

اس کے علاوہ عاطف خان نے نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سب سے کو پتا ہے یہ نوٹس کیوں آیا ہے اور کس کے کہنے پر آیا ہے۔ اس کا مقصد پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے اور پارٹی کو نقصانے پہنچانے کا مقصد عمران خان کو نقصان پہنچانا ہے۔
عاطف خان کا مزید کہنا تھا کہ میرا دامن صاف ہے اور ہر قسم کی تحقیقات کیلئے تیار ہوں۔ ہم ایسی چیزوں سے پہلے بھی بار نکل آئے ہیں تو یہ کیا چیز ہے اور اس سے کیا ہوگا۔ لیکن بہرحال اس سے اگلا بندہ اپنی حیثیت اور سوچ دکھا دیتا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے بھی اس معاملے پر کئی سال تحقیقات کر کے بند کر دیا تھا۔
عاطف خان کے ٹویٹ پر رائے دیتے ہوئے شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ تب وزیر سیاحت محمود خان آف سوات صاحب تھے۔ نوٹس تو صحیح بندے کو بھیجو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button