بشریٰ بی بی

بشریٰ بی بی کے بیان پر مقدمہ درج کرانے والے شہری کا کریمنل ریکارڈ منظر عام پر

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد سے اب تک 4 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ یہ مقدمات ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت درج کئے گئے ہیں۔
یوں تو بشریٰ بی بی کے خلاف ڈیرہ غازی خان، لیہ اور ملتان میں مقدمات درج کرائے گئے ہیں لیکن سب سے دلچسپ معاملہ ان میں سے ڈیرہ غازی خان کے رہائشی غلام یسیٰن کا ہے جن کی ایف آئی آر کا متن بھی دلچسپ ہے جبکہ ان کا اپنا کریمنل ریکارڈ بھی منظر عام پرآنے کی اطلاعات ہیں۔
مذکورہ شہری نے شکایت درج کرائی کے وہ محب وطن شہری ہے اور وہ دوستوں کے ساتھ چائے پی رہا تھا جب اس نے ٹی وی پر بشریٰ بی بی کا بیان سنا جس میں سعودی عرب کا ذکر تھا۔ اس سے ان کے جذبات مجروح ہوئے اور یوں مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

مزید پڑھیں:یہ پی ٹی آئی پریس ریلیز کون تحریر کر رہا ہے؟

تاہم صحافی مذکورہ محب وطن شہری محمد یسیٰن کا اپنا کریمنل ریکارڈ نکال لائے۔ صحافی احمد وڑائچ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بشریٰ بی بی پر مقدمہ کرنے والا ڈیرہ غازی خان کا محبِ وطن غلام یاسین ریپ کے مقدمے (376) میں نامزد ملزم ہے، قتلِ عمد کے مقدمے (352) میں سزا یافتہ ہے۔ ملزم کو گھر میں گھسنے، مسلح ہو کر خوف ہو ہراس پھیلانے میں بھی سزا ہو چکی ہے۔ یہ بلاشک و شبہ اصل والا 100 فیصد محبِ وطن ہے۔


صحافی محمد عمیر نے لکھا کہ بچوں سے زیادتی کے مجرم کے بیان پر بشری بی بی کے خلاف مقدمہ درج بشری بی بی کے بیان پر نئے مقدمات کا سلسلہ جاری، ڈیرہ غازی خان اور لیہ میں محب وطن پاکستانیوں کے بیانات پر مقدمات درج، ڈیرہ غازی خان میں مقدمہ درج کروانے والا محب وطن پاکستانی ریکارڈ یافتہ اور سزا یافتہ مجرم نکلا۔ غلام یاسین کو زیادتی کے مقدمہ میں سزا ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں