یہ کہانی بے زبان محبت کی انوکھی داستان ہے.انگلینڈ کے خوبصورت ویلج بٹس ویل لیسٹر شائر میں رہنے والا ہیرالڈ، ایک گدھا جو اپنی بہترین دوست بکری جس کا نام بلی تھا اس کی موت کے بعد سے بہت تنہا اور اداس محسوس کر رہا ہے اسکی تنہائی دور کرنے کے لیے ہیرالڈ کے مالکان، ڈاٹ اور کارل سمتھ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اس کے لئے ایک نئے ساتھی کی تلاش میں ہیں۔
یادگار محبت کی داستان
ہیرالڈ نے کرسمس کے موقع پر اپنی دوست بلی کو کھودیا تھا جو اس کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ تھا۔ مسٹر اور مسز سمتھ بتاتے ہیں کہ ہیرالڈ آج بھی اُس جگہ جاتا ہے جہاں بلی رہتی تھی وہ اپنی دوست کو بہت یاد کرتا ہے اور اس کی کمی کو شدت سے محسوس کرتا ہے۔ بلی کی موت کا سبب یہ تھا کہ وہ کافی عمر رسیدہ ہو چکی تھی ۔
مزید پڑھیں:دماغ کو کنٹرول کرنے والی ایلون مسک کی ٹیکنالوجی کیا ہے؟
دوستی کی انوکھی مثال:
مسز سمتھ نے مزید بتایا کہ ہیرالڈ اور بلی کی دوستی بہت گہری تھی ،وہ دونوں میدان میں اِدھر اُدھر بھاگتے اورساتھ میں خوب کھیلتے وہ دونوں ایک ساتھ بہت خوشی سے رہتے تھے ۔ ہیرالڈ اور بلی ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے تھے وہ ایک دوسرے سے بے انتہا پیار کرتے تھے۔وہ کبھی بھی ایک دوسرے سے دور نہیں ہوتے تھے اور ہمیشہ ساتھ ہی رہتے تھے۔
نئے ساتھی کی تلاش:
بلی کی موت کے بعد سے ہیرالڈ بہت اداس رہنے لگا ہے ۔اسی وجہ سے ہیرالڈ کے مالکان اس کے لئے ایک بکری گود لینا چاہتے ہیں جس کے ماضی میں زیادہ تر مرد ساتھی رہے ہو۔ ہیرالڈ کے مالکان کے بقول تقریباً 17 سال سے ان کے گھر کے پاس موجود ایک کھیت میں ایک مادہ بکری رہتی ہے مسٹر سمتھ نے امید ظاہر کی کہ اگر ہیرالڈ کو ویلنٹائن ڈے کے موقعے پر ایک نیا دوست مل جائے تو ہیرالڈ کی تنہائی دور ہوجائے گی اور وہ دوبارہ خوش رہنے لگے گا جیسے وہ بلی کی موجودگی میں رہتا تھا۔ہیرالڈ اور بلی کی یہ بے زبان محبت کی کہانی نہ صرف دوستی کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، بلکہ یہ بھی بتاتی ہے کہ جانوروں کے درمیان بھی گہرے رشتے اور جذبات ہوتے ہیں
“بے زبان محبت کی انوکھی داستان” ایک تبصرہ