کھیل

پاک ویسٹ انڈیز دوسرا ٹیسٹ، پہلے روز ٹیسٹ کرکٹ کے 91 سالہ تاریخ کے نئے ریکارڈ

ٹیسٹ کے افتتاحی روز ہی 20 وکٹیں گر گئیں جو کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے ڈرامائی اور تاریخی افتتاحی دن میں 20 وکٹیں گر گئیں۔

یہ برصغیر میں ٹیسٹ کرکٹ کی 91 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پہلے دن اتنی وکٹیں حاصل کی گئیں۔

سنسنی خیز مقابلے میں اسپن کا غلبہ تھا۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے صرف نو رنز کے فرق سے بولڈ ہوئیں۔

ٹیسٹ کرکٹ‌کی 91 سالہ تاریخ کا پہلا موقع:

 

نعمان علی نے صبح کے سیشن میں ویسٹ انڈیز کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کرتے ہوئے ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن کر تاریخ میں اپنا نام لکھوایا۔

ان کی غیر معمولی کارکردگی نے پاکستان کو مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو صرف 163 رنز پر آؤٹ کرنے میں مدد کی۔ نعمان نے 41 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

لیکن یہ فیصلہ راس نہ آیا اور اوپننگ سے لے کر مڈل آرڈر تک تمام کھلاڑی پاکستانی اسپن اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کے 7 کھلاڑی صرف 38 رنز کے عوض ڈھیر ہو گئے۔

تاہم گوڈاکیش موتی (55) اور جومل واریکن (36) کے درمیان آخری وکٹ کے لیے 68 رنز کی شاندار شراکت ٹیم کو کچھ حد تک میچ میں واپس آنے کا موقع فراہم کیا۔

 

مزید پڑھیں:آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم 2024 میں تین پاکستانی

 

پاکستانی کی جوابی اننگز:

 

جواب میں پاکستان کی ٹیم 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس میں موتی (3-49) اور واریکن (4-43) نے اہم کردار ادا کیا۔

صرف محمد رضوان 49 رنز  اور سعود شکیل 32 رنز بنا کر نمایا رہے اور  پانچویں وکٹ کے لیے 68 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ تاہم، پاکستانی بیٹنگ لائن  119 پر سعود شکیل کی پانچویں وکٹ گرنے کے بعد سنبھل نہ سکی۔

اور یوں ٹیم  154 پر آل آؤٹ ہو گئی۔ پاکستانی ٹیم نے  اپنی آخری چھ وکٹیں صرف 35 رنز پر گنوا دیں۔

برصغیر میں ٹیسٹ کرکٹ کی 91 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے، افتتاحی روز 20 وکٹیں گریں۔

اس دن اسپنرز کی بے مثال 16 وکٹیں بھی دیکھنے کو ملیں، جس نے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اسپن کے ذریعے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔اس سے قبل 14 وکٹوں کا ریکارڈ 1907 میں قائم کیا گیا تھا۔

نعمان کی تاریخی ہیٹ ٹرک اور موتی کے کیریئر کے بہترین 55 رنز نے اس ٹیسٹ کے پہلے دن کو برصغیر کی کرکٹ کے لیے یادگار بنا دیا۔

 

میچ کی موجودہ پوزیشن:

 

دوسری اننگز میں اگر پاکستانی باؤلرز کی جانب سے ایسی ہی پرفارمنس دی گئی تو میچ پاکستان کے ہاتھ آ سکتا ہے۔

اس کے بر عکس اگر ویسٹ انڈیز ٹیم اچھا ٹارگٹ سیٹ کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو قومی ٹیم کیلئے میچ جیتنا مشکل ہو جائے گا۔

پہلے دن کے میچ نے یہ واضح کر دیا ہے کہ یہ پچ سپنرز کیلئے موزوں ہے۔ دوسری اننگز میں چیز کرتے ہوئے پاکستان ٹیم پر بہت پریشر ہوگا۔

ایسے میں پہلی اننگز کی سی بیٹنگ لائن اپنائی گئی تو قومی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز سے شکست ہو سکتی جو کہ بڑا سیٹ بیک ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button