کھیل

بابر اعظم کا چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف نیا ریکارڈ

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے خلاف ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ وہ اس اہم میچ میں بیٹنگ کے لیے کریز پر موجود تھے اور انہوں نے آغاز میں ہی ایک منفرد سنگ میل اپنے نام کرلیا ہے۔ انہوں نے آئی سی سی ون ڈے ایونٹس میں اپنے 1,000 رنز مکمل کر لیے جو ان کی شاندار کارکردگی اور مستقل مزاجی کی عکاسی کرتا ہے۔

بابر اعظم نے بھارت کے خلاف اس میچ میں 23 رنز بنائے، جس میں پانچ شاندار چوکے شامل تھے۔ تاہم، وہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور ہاردک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کی اننگز مختصر رہی، لیکن وہ پہلے ہی اپنی بیٹنگ کے ذریعے پاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز حاصل کر چکے تھے۔

یہ پہلی بار نہیں جب بابر اعظم نے کوئی بڑا ریکارڈ بنایا ہو۔ اس سے قبل بھی نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل میں انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 6,000 رنز مکمل کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ انہوں نے یہ سنگ میل محض 123 اننگز میں عبور کیا، جس کے ساتھ وہ جنوبی افریقی لیجنڈری بلے باز ہاشم آملہ کے ہم پلہ ہو گئے۔ یہ بات واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 5,000 رنز بنانے کا بھی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، جو انہوں نے صرف 97 اننگز میں مکمل کیا تھا ۔

:مزید پڑھیں

چیمپئنز ٹرافی کا سفر ختم ہونے پر فخر زمان کا رد عمل آ گیا

 

بابر اعظم کی یہ شاندار کارکردگی نے انہیں دنیا کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ وہ اپنی شاندار بیٹنگ کے ذریعے پاکستان کرکٹ کا فخر بن چکے ہیں اور پاکسانی کرکٹ ٹیم میں بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف ان کی یہ کامیابی پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے بھی خوشی اور فخر کا سبب ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button