بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو محمد رضوان سے کیا خطر ہ ہے؟

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ایک اہم ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑنے کے دہانے پر ہیں، جو اس وقت ٹیم میں‌ان کے ساتھی بلے باز بابر اعظم اور بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے پاس ہے۔کوہلی اور بابر اعظم دونوں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 3000 رنز تک پہنچنے والے تیز ترین کھلاڑی ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل 81 اننگز میں حاصل کیا، آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے 98 اننگز میں یہ سنگ میل حاصل کیا۔
تاہم، رضوان کو اس سنگ میل تک پہنچنے والے تیز ترین کھلاڑی بننے کے لیے اپنی اگلی دو اننگز میں صرف 19 رنز درکار ہیں۔ انہوں نے اب تک 78 اننگز میں 2981 رنز بنائے ہیں۔مزید برآں، بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ویرات کوہلی کے سب سے زیادہ رنز بنانے کے ریکارڈ کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں‌:‌کیوی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کو غیر اہم کیوں سمجھ رہی؟

بابراعظم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 3,698 رنز بنائے ہیں اور فی الحال اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔اس فہرست میں کوہلی 4,037 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، اس کے بعد ان کے ساتھی روہت شرما 3,974 رنز کے ساتھ ہیں۔
اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز کھیل رہی ہے جس میں دونوں ٹیموں کے ددمیان پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ بارش کی نظر ہونے کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ بقیہ چار میچز میں محمد رضوان اپنی کارکردگی دکھا کر ویرات کوہلی اور بابر اعظم سے ریکارڈ چھین سکتے ہیں۔
اسی طرح بابر اعظم بھی اس سیریز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ویرات کوہلی اور روہت شرما کا ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔اسے زحمت کے بھیس میں‌رحمت کہہ لیں‌یا فتح پانے کا سنہری موقع، اس وقت پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ ٹیم اپنے بڑے کھلاڑیوں سے محروم ہے کیونکہ ٹرینٹ بولٹ، کین ولیمسن ، ڈیری مچل، مچل سینٹنر، اور میٹ ہنری جیسے بڑے نام اس وقت آئی پی ایل کھیلنے کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں‌ہیں اور کھیلنے والی نیوزی لینڈ کو بی ٹیم کہا جا رہا ہے۔

بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو محمد رضوان سے کیا خطر ہ ہے؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں