
دنیا بھر میں کھیلوں کے ایسے کم ہی مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں ایک میچ کی کھیل کے علاوہ سیاسی، جغرافیائی اور جذباتی اہمیت ہوتی ہے۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلوں کے مقابلے بالخصوص پاکستان بمقابلہ انڈیا کرکٹ میچز اب سیاسی اور جغرافیائی اہمیت بھی رکھتےہیں۔
یوں تو سیاست اور کھیل ایک ساتھ اچھا نہیں رہتا لیکن دونوں ممالک کے دوران تعلقات کی نوعیت کچھ ایسی ہے کہ سیاست کے بغیر یہ مقابلے نہیں ہو پاتے۔
پاکستان اور انڈیا ایک بار پھر دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیاء کپ 2025 میں مدمقابل ہوں گے۔
ان مقابلوں کو اس لئے اہمیت دی جارہی ہے کہ مئی 2025 میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی ایک مختصر جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ دونوں روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے۔
یوں یہ کھیل سپورٹ مین سپرٹ سے ہٹ کر جذبات کا کھیل ہوگا۔
ایشیاء کپ 2025 ؛ ایونٹ کا میزبان انڈیا لیکن میچز دبئی میں:
ایشیاء کپ 2025 کا شیڈول:
ایشیاء کپ سال 1984 میں ایشیائی ممالک میں تعلقات کے فروغ کیلئے شروع کیا گیا تھا ۔ یوں یہ ایشیاء کا سب سے معتبر کرکٹ ایونٹ بن کر سامنے آیا ہے۔
رواں سال 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک ایشیاء کپ 2025 دوبئی میں کھیلا جائے گا۔
رواں سال اس ایونٹ میں اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا کیونکہ پہلی بار 8 ٹیمیں اس کرکٹ ایونٹ کا حصہ بنیں گیں۔
پاکستان ، انڈیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان کے علاوہ رواں سال یو اے ای، اومان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں بھی ایشیاء کپ میں اتریں گیں۔
🚨 Pakistan’s 17-member squad announced for the tri-series and ACC Men’s Asia Cup T20 2025 🚨
All set for the two assignments in the UAE 🗓️🏏#BackTheBoysInGreen | #AsiaCup2025 pic.twitter.com/d2kNpEyT39
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 17, 2025
میزبان انڈیا، میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے؟
ایشیاء کپ 2025 کا میزبان ملک تو انڈیا ہے لیکن یہ دوبئی میں کھیلا جائے گا۔
اسی کی بڑی وجہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدہ حالات ہیں جس نے ایونٹ کو نیوٹرل وینیو (دوبئی ) میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز؛ کالی آندھی 34 سال بعد سب اڑا لی گئی
ایشیاء کپ ٹی 20 ایونٹ :
ایشیاء کپ ون ڈے فارمیٹ میں شروع کیا گیا تھا لیکن اب اس کے فارمیٹ بھی بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے۔
اب ایشیاء کپ ٹی 20 اور ون ڈے دونوں فارمیٹ میں کھیلا جاتا ہے لیکن اس سے قبل یہ دیکھا جاتا ہے کہ اس ایونٹ کے بعد کون سا بڑا آئی سی سی کرکٹ ایونٹ ہونے جارہا ہے۔
آئندہ سال 2026 میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ہونے جارہا ہے تو اسی مناسبت سے رواں سال ایشیاء کپ 2025 ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل سال 2023 میں ایشیاء کپ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ سے کچھ ماہ قبل کھیلا گیا تھا۔
اسی وجہ سے 2023 میں ایشیاء کپ بھی ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا۔
سال 2023 میں انڈیا نے ایونٹ اپنے نام کیا تھا۔ یوں رواں سال انڈیا میزبان اور دفاعی چیمپئن کے طور پر میدان میں اترے گا۔
پاکستان بمقابلہ انڈیا مقابلہ توجہ کا مرکز:
ایشیاء کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا جبکہ پاکستان بمقابلہ انڈیا ہائی وولٹیج ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل قوم پرستوں اور سیاسی مخالفوں کی تمام تر مخالفت کے باوجود انڈین کرکٹ بورڈ نے واضح کیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ مقابلے نہیں ہوں گے۔
لیکن انڈین کرکٹ بورڈ نے یہ واضح کیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان انٹرنشینل ایونٹ جیسا کہ ایشیاء کپ وغیرہ میں یہ مقابلے ضرور ہوں گے۔
کرکٹ ماہرین نے یہ بات واضح کی ہے کہ دونوں ممالک میں سے جس نے میچ کھیلنے سے انکار کیا، دوسری ٹیم کو خود بخود جیت اور پوائنٹس مل جائیں گے ۔
اگرانڈیا ایسا کوئی رد عمل دیتا جس میں وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے انکار کرتا تو اس سے پاکستان کی ایونٹ رینکنگ میں بہتری آجاتی ۔
یوں دونوں ممالک کو انٹرنشینل ایونٹس میں سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
اب تک دونوں ممالک 19 بار ایشیاء کپ میں مدمقابل آ چکے ہیں جس میں 10 بار انڈیا جبکہ 6 بار پاکستان کی جیت ہوئی۔ 3 میچز بنا کسی نتیجہ کے ختم ہوئے۔
انڈیا ایونٹ کیلئے فیورٹ قرار:
حال ہی میں چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرنے والی انڈین کرکٹ ٹیم کو ایونٹ کیلئے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے کرکٹ ماہرین اسے فیورٹ قرار نہیں دے رہے۔ لیکن شائقین کرکٹ اپنی ٹیم پر ایک بار پھر امیدیں باندھے بیٹھے ہیں۔
کرکٹ کی دنیا میں سرپرائز دینے والی افغان کرکٹ ٹیم کو بھی ایونٹ کیلئے قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔