اہم خبریں

ارشد شریف قتل کیس ، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے صحافی ارشد شریف قتل کیس میں لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ کیس پر سماعت کیلئے جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں قائم 5 رکنی لارجر بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہونگے۔
یہ فیصلہ آج ہونے والی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ صحافی عدیل سرفراز کا کہنا ہے کہ ذرائع کے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اجلاس کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ارشد شریف شہید قتل کیس آئندہ ہفتے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی تجویز دی مگر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے مقدمہ پانچ رکنی لارجر بینچ کے سامنے لگانے پر زور دیا۔
نتیجتاً مقدمے کی سماعت اب پانچ رکنی لارجر بینچ کی عدم دستیابی کے باعث موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ہی ہو سکے گی۔ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سماعت ہونے کے نتیجے میں ارشد شریف قتل کیس مزید لٹک جائے گا۔

مزید پڑھیں:ارشد شریف ملک چھوڑ کر کیوں گئے تھے، دو سال بعد سراغ مل گیا

اس سے قبل تقریباً ایک سال کے بعد 29 جولائی کو جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں ارشد شریف کیس کو تین رکنی بینچ نے سنا تھا۔ تاہم عدالت نے معاملے کو اہم قرار دیتے ہوئے اس پر لارجر بینچ تشکیل دینےکیلئے معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو واپس بھجوا دیا تھا۔
اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ نے طویل عرصے کے بعد شریعت اپیلیٹ بینچ تشکیل دیدیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پانچ رکنی شریعت اپیلیٹ بینچ کی سربراہی کریں گے جو 5 اگست سے مقدمات کی سماعت شروع کریگا !جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن اور عالم ایڈہاک ممبرز ڈاکٹر خالد مسعود اور ڈاکٹر قبلہ ایاز بھی بینچ کا حصہ ہونگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button