پاکستانجرم و سزا

ارشد شریف ملک چھوڑ کر کیوں گئے تھے، دو سال بعد سراغ مل گیا

سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے تقریباً ڈیڑھ سال کے بعد اس سوال کا جواب مل گیا ہے کہ وہ کیا وجہ تھی جس کے باعث ارشد شریف ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ارشد شریف کیس کی آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے سماعت کے موقع پر حامد میر نے انکشاف کیا کہ ارشد شریف اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار تھے لیکن پھر انہیں میسج آیا کہ ہم تمہیں ننگا کرینگے، یہ وہ میسج تھا جس کے بعد ارشد م ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔
اس کے علاوہ شعیب شاہین ایڈوکیٹ نے نجی نیوز چینل میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے جسٹس اطہر من اللہ سے کہا تھا کہ اگر بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ چھٹیوں پر نہ ہوتے تو شاید ارشد شریف شہید نہ ہوتے۔
یاد رہے کہ حامد میر نے ارشد شریف کیس میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے درخواست دے رکھی ہے لیکن اب سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی اس کیس کو ٹیک اپ کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ارشد شریف میت کی بے حرمتی، ذمہ دار کون

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف کیس کا فیصلہ آنے اور طویل انتظار کے بعد اب پاکستان میں بھی ارشد شریف کیس کی سنوائی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
سپریم کورٹ نےارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 29 جولائی کو سماعت کرے گا جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بنچ کا حصہ ہیں،اٹارنی جنرل،ڈی جی ایف آئی اے،سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ ارشد نے انکشاف کیا تھا کہ ارشد شریف کی میت لائی گئی تو ان کا ایک گردہ ، 4 ناخن، کھوپڑی کی ہڈی غائب تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button