ارشد ندیم کی کامیابی کی مبارکباد نواز شریف کو مہنگی پڑ گئی
پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ ارشد ندیم شہباز شریف کے یوتھ فیسٹیول کی دریافت ہیں۔

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ کامیابی کے سو باپ ہوتے ہیں اور ناکامی یتیم ہوتی ہے۔
آپ نے ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر وہ ویڈیو تو دیکھ رکھی ہوگی جس میں رانا مشہود شہباز شریف کو سراہتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ سر یہ اپ کا ویژن ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب حکومت کی ترجمان عظمی بخاری بھی کہتی ہیں کہ ارشد ندیم شہباز شریف کے یوتھ فیسٹیول کی دریافت ہیں۔
حالانکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ان کے ساتھ روا رکھے جانے والا سلوک کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔
یک ایسے وقت میں کہ جب انہیں حکومتی سپورٹ کی ضرورت تھی انہیں کسی بھی حکومت کی جانب سے انٹرٹین نہ کیا گیا۔ اب جب کہ انہوں نے کامیابی حاصل کر لی ہے تو حکومت وقت ان کی کامیابی کا سہرا اپنے سر لینے جا رہی ہے۔
ارشد ندیم کی کامیابی کی مبارکباد نواز شریف کو مہنگی پڑ گئی:
اسی دوران ارشد کو ان کی کامیابی پر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مبارکباد پیش کی تو وہ خود ٹرولنگ کا نشانہ بن گئے۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر میاں محمد نواز شریف نے لکھا کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے شاباش ارشد ندیم۔
اور تم نے ایک کینسر کی مریضہ بوڑھی قیدی خاتون سے ہار کر اس کی نشست دو نمبری سے ہتھیا کر پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا
— Asif Khan Ahmdani (@Asifspeaks2) August 9, 2024
نواز شریف کی ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے آصف خان احمدانی نامی شہری نے لکھا کہ اور تم نے کینسر کی مریضہ بوڑھی خاتون سے ہار کر اس کی نشست دو نمبر سے ہتھیا کر پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا بھی ارشد ندیم کےدیوانے ہوگئے
ایک اور صارف نے لکھا کہ شکریہ ارشد ندیم پاکستان کے لئے اولمپک میڈل جیتنے اور اس سے بھی زیادہ این اے 130 کی ری کاونٹنگ کے خوف سے اس کے مالکوں کی طرف سے زبردستی چپ کرائے گے شخص کو بولنے کی اجازت دلوانے کا۔ جیتو تو ارشد ندیم کی طرح۔ نواز شریف کی طرح جیتنے سے ہار بہتر ہے۔
میاں صاحب نے اپنا پیغام ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا تو ایک صارف نے میاں صاحب سے سوال کیا کہ میاں صاحب اپ کون سا وی پی این استعمال کر رہے ہیں؟
یوں نواز شریف ارشد شریف کو کامیابی کی مبارکباد دے کر پھنس گئے اور شائقین کیلئے میمز کا سامان بن گئے۔