کھیل

پاکستان انگلینڈ سیریز اب کراچی میں نہیں ہو گی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ ماہ اکتوبر میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے تحت تین میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے ایک میچ کراچی میں بھی ہونا تھا لیکن اب ایسا ممکن نہیں رہا کیونکہ پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ اب کراچی کی بجائے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان انگلینڈ سیریز کے دو میچوں کا میزبان ہوگا۔
یہ فیصلے کراچی اسٹیڈٰم میں جاری کام کے سلسلے میں کیا گیا کیونکہ کراچی اسٹیڈٰم کو آئندہ سال شیڈول چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیار کیا جارہا ہے۔
مہمان ٹیم دو اکتوبرکو پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 7 سے 19 اکتوبر کے دوران دو ٹیسٹ میچز ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گی جس کے بعد مہمان ٹیم کو راولپنڈی منتقل کیا جائے گا جہاں 24 اکتوبر سے تیسرا ٹیسٹ میچ شروع ہو گا۔
یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے جس میں انگلینڈ چھٹے اور پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے۔ 2021 کے بعد سے پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔

مزید پڑھیں:یونس خان کے پی سی بی پر لفظی وار

آخری بار قومی ٹیم نے 2021 میں جنوبی افریقہ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دی تھی۔ اس کے بعد سے ہار کا سلسلہ ایسے شروع ہوا کہ قومی ٹیم کو گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ پاکستان کیلئے بھی ریکارڈ تھا اور بنگلہ دیش کیلئے بھی ۔ بنگلہ دیش نے پاکستان سے پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز جیت لی جبکہ پاکستان جیسی ٹیم کو بنگلہ دیش سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی پہلی نظیر نہیں ملتی۔
آخری بار انگلینڈ کی ٹیم نے بھی 2022 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دورے میں بھی پاکستان کو تین صفر کی عبرتناک شکست اور وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button