کراچی میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سمیت دیگر ذمہ داران پر جرمانے عائد کردیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کی جانب سے حافظ نعیم الرحمان، جو کہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن یوسی 8 کے چیئرمین ہیں، پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ان کے علاوہ گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین نصرت اللہ اور یوسی چیئرمین فاروق نعمت اللہ پر بھی 10,10 ہزار روپے کے جرمانے لگائے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 3 نومبر کو جماعت اسلامی کی جانب سے بنو قابل پروگرام کا انعقاد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھا۔ اس پروگرام کے انعقاد سے قبل، یکم نومبر کو بھی انہیں اس پروگرام کا انعقاد کرنے سے منع کیا گیا تھا، مگر اس کے باوجود ان کی جانب سے ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں:تنخواہ دار طبقہ مزید ٹیکس کیلئے ہو جائے تیار
14 نومبر کو ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر امیر جماعت اسلامی پاکستان، حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے دفتر میں نوٹس کا جواب پیش کیا گیااور یہ جواب ان کے وکیل، ایڈوکیٹ سیف الدین نے جمع کرایا۔
ڈی ایم او سینٹرل نے حافظ نعیم الرحمان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس میں انتخابات کے دوران قواعد و ضوابط کی پابندی نہ کرنے کے الزامات پر وضاحت طلب کی گئی تھی۔