پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بقیہ دونوں میچز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں بابرا عظم کو دونوں میچز میں نہ کھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور انہیں آرام کرایا جائےگا۔
اس سےقبل چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت سلیکشن کمیٹی اور مینٹورز کا خصوصی مشترکہ اجلاس ہوا جو کہ 2 گھنٹے تک جاری رہا ۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پہلے مینٹورز سے علیحدہ میٹنگ کی اور پھر سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور مینٹورز کے ساتھ مشترکہ ملاقات کی۔
بعدازاں قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا جس میں بابراعظم اور سرفراز احمد کو نکال دیا گیا۔
اس سے قبل میڈیا پر بابر اعظم کے حوالے سے خبریں چل رہیں تھیں جن میں ان کی بری پرفارمنس کو لے کر ٹیم سے نکالے جانے کی خبریں زیر گردش تھیں۔
مزید پڑھیں:کنگ بابر ہمت ہار گئے
تاہم اب پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ ٹیم کے اعلان نے واضح کر دیا کے بابر اعظم کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے۔
بابر اعظم کو ٹیم سے سائیڈ لائن کرنے کے فیصلے کے خلاف قومی ٹیم کے سٹار بلے باز کھل کر سامنے آگئے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ یہ سننا تشویشناک ہے کہ بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کی تجاویز دی جا رہی ہیں۔ بھارت نے 2020 سے 2023 کے درمیان ویرات کوہلی کو ان کے خراب دور کے دوران بینچ نہیں کیا، جب ان کی اوسط بالترتیب 19.33، 28.21 اور 26.50 تھی۔ اگر ہم اپنے اہم بلے باز، جو شاید پاکستان کی تاریخ کے بہترین کھلاڑی ہیں، کو باہر بٹھانے کا سوچ رہے ہیں، تو یہ ٹیم میں ایک انتہائی منفی پیغام دے سکتا ہے۔ ابھی بھی وقت ہے کہ ہم گھبراہٹ میں فیصلے کرنے سے بچیں؛ ہمیں اپنے اہم کھلاڑیوں کو مضبوط کرنے پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ ان کی حوصلہ شکنی کرنے پر۔