متفرق

ایئر پورٹ پہ زیادہ دیر گلے ملنے پر پابندی عائد

ایئرپورٹ پر اپنے پیاروں کو الوداع کہنا آسان نہیں ہوتا۔ بالخصوص جب بوڑھے ماں باپ اپنے نوجوان بیٹے کو الوداع کہہ رہے ہوں اور انہیں یقین نہ ہو کہ اب دوبارہ ملاقات ہوسکے گی یا نہیں۔ اسی طرح اپنی نئی نویلی دلہن یا چھوٹے بچوں کو چھوڑ کر ملازمت یا کسی اور مقصد سے بیرون ملک سفر کرنے والا افراد کا عموماً ہوائی اڈے پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔
ایسی میں کئی کئی منٹ اپنوں کو گلے لگائے رکھنا ایک عام سی بات ہے۔ لیکن جناب اب ایئرپورٹ پر زیادہ دیر گلے ملنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
یہ پابندی نیوزی لینڈ میں عائد کی گئی ہے جہاں اب ڈراپ آف ایریا میں لوگ اپنے پیاروں کو صرف تین منٹ تک گلے مل کر الوداع کہہ سکیں گے۔
ڈینڈن ایئرپورٹ میں واضح طور پر فلیکس آویزاں کر دیا گیا ہے جس پر تحریر ڈالی گئی ہےکہ گلے لگانے کا زیادہ سے زیادہ وقت تین منٹ ہے۔ ساتھ ہی تجویز دی گئی ہے کہ زیادہ دیر تک گلے لگانے کے شوقین افراد کار پارکنگ کا استعمال کریں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے8 بہترین سیاحتی مقامات جہاں آپ کو ضرور جانا چاہیے

ایک فیس بک گروپ میں جب اس تصویر کو شیئر کیا گیا تو لوگوں نے اس پابندی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے اس پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ آپ گلے ملنے کے وقت پر پابندی عائد نہیں کرسکتے۔
یہ فوٹو سامنے آنے کے بعد اتنی وائرل ہوئی کے اس بین الاقوامی میڈیا میں خوب پذیرائی ملی۔ لیکن جس فیس بک گروپ میں شیئر کیا گیا وہاں اس سے متعلق مزید دلچسپ کمنٹس پڑھنے کو ملتے ہیں۔ اس میں لوگ اپنے ممالک میں ایئرپورٹ پر لگنے والی ایسی تصاویر شیئر کر رہے ہیں جس سے یہ سوال پیدا ہورہا ہےکہ کیا کسی کو گلے ملنے کا بھی وقت کا تعین کیا جاسکتا ہے؟ اس پابندی کو لوگ غیر انسانی سلوک قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button