نیب نے احسن اقبال کے خلاف ناروال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس چار سال بعد بند کردیا ریفرنس واپس لینے کی نیب کی درخواست منظور احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست منظور کی۔
صحافی حسنین احمد چوہدری کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال کو ہائیکورٹ پہلے ہی 2022 میں بری کر چکی سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کے خلاف بھی کیس ختم،نیب نے ناروال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس بند کرنے کی درخواست دائر کی تھی،نیب نے ہائیکورٹ کے احسن اقبال کو بری کرنے کا حوالہ دیکر ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔
ایک جانب نیب نے احسن اقبال کو ریلیف دیا تو وہیں آج کے ہی دن نیب نے عمران خان کیلئے نیا کیس فائل کر دیا۔ نیب نے عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف احتساب عدالت میں توشہ خانہ 2 نیب ریفرنس دائر کردیا۔
عمران خان اور بشری بی بی کے دائر توشہ خانہ ٹو ریفرنس دو والیم پر مشتمل ہے ،نیب کی جانب سے دائر توشہ خانہ ٹو ریفرنس کا رجسٹرار احتساب عدالت جائزہ لیں گے،اعتراضات دور کرنے کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹیو جج کو بھجوایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس؛ فیصلہ آ گیا
ایڈمنسٹریٹیو جج ریفرنس پر خود سماعت یا کسی دوسری احتساب عدالت کو منتقل کرنے کا فیصلہ کریں گے،ایڈمنسٹریٹیو جج احتساب عدالت ناصر جاوید رانا پہلے ہی بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈ ریفرنس پر سماعت کر رہے ہیں۔
دوسری جانب عمران خان کے خلاف 2020 میں 190 ملین پاؤنڈ کیس بند ہونے کے بعد اب نیب نے پھر اس کیس کو اوپن کر دیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے 2020 میں کیس بند کرنے نیب ایگزیگٹو بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ طلب کرنے کے حوالے سے درخواست بھی احتساب عدالت نے خارج کردی تھی۔ تاہم اب اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس معاملے پر ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ دینے سے روک دیا ہے۔