پاکستان

اگر مگر ختم، جسٹس منصور علی شاہ کا واضح پیغام

سپریم کورٹ آف پاکستان کے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کسی طور عمل کرنے کو تیار نہیں ہے۔ دوسری جانب حکومت بھی عدالتی فیصلے کو غیر مؤثر کرنے کیلئے متنازع قانون سازی کر رہی ہے۔
ابھی مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ آنا ہے جبکہ تفصیلی فیصلے سے قبل اقلیتی فیصلہ جاری کرنے پر سپریم کورٹ کے 2 ججز جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان کے کنڈکٹ پر بھی سوال اٹھائے جارہےہیں۔
حکومت کے قریب سمجھے جانے والے صحافی ببانگ دہل کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوگا۔ تاہم مستقبل کے چیف جسٹس اور مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلہ جاری کرنے والے جسٹس منصور علی شاہ نے آج تقریب میں اگر مگر ختم کرتے ہوئے واضح پیغام دیا ہے۔
تقریب میں خطاب کے دوران جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ بات بالکل کلئیر کر لیں یہ کبھی ہو نہیں ہو سکتا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نا ہو ۔اگر ایسا سوچا جائے تو آئین کی خلاف ورزی ہو گی ۔ایگزیکٹو اداروں کے پاس سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے علاؤہ کوئی چوائس نہیں۔

مزید پڑھیں:‌ریٹائرمنٹ قریب آتے ہی قاضی فائز عیسیٰ‌میں‌کیا تبدیلی آرہی ہے

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا بلکہ آئین کہہ رہا ہے کسی کے پاس چوائس نہیں (سپریم کورٹ کا فیصلہ ٹھیک نہیں ہے غلط ہے) آئین کہتا ہے کہ یہ ججمنٹ ہے اس پر عمل ہونا ہے ۔یہی طریقہ ہے یا پھر تبدیل کر دیں سارا اسٹرکچر ، لیکن اس وقت جو آئین کا اسٹرکچر ہے اس کے مطابق یہی پوزیشن ہے کسی فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیر نہیں کی جا سکتی وگرنا سارا سسٹم آپ بگاڑ کر رکھ دیں گے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نا کرکے آپ سارا لیگل سسٹم بگاڑ کر رکھ دیں گے اس کا سارا بیلنس بگاڑ دیں گے اگر اس طرف چل پڑے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہو گا یہ ہو نہیں سکتا ۔یہ اختیارات کی تقسیم کے بھی خلاف ہے۔ اختیارات کی تقسیم ہمارا ایگزیکٹو اور مقننہ کا الگ الگ کام ہے وگرنا آپ اختیارات کی تقسیم کو مکمل آؤٹ آف بیلنس کر دیں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے قائمقام چیف جسٹس پاکستان کہا گیا جو درست نہیں۔ میں سینئر ترین جج ہوں قائمقام چیف جسٹس نہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی میرے دوست ہیں اور وہ چیف جسٹس آف پاکستان ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی تندرست ہیں توانا ہیں اور متحرک ہیں ، اللہ پاک انکو صحت دے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button