اڈیالہ جیل سے طلباء و طالبات کیلئے عمران خان کا پیغام جاری کر دیا گیا.یہ پیغام انکے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہزاروں نوجوانوں کو ہر ماہ روزگار ڈھونڈنے کے لیے ملک چھوڑ کر جانا پڑ رہاہے، لیکن کتنے نوجوان باہر جا سکیں گے؟ سب کو تو ویزا نہیں مل سکتا نا ہی سب کے پاس اتنے وسائل ہیں-
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت ختم ہو گئی ہے، رول آف لاء بالکل نہیں رہا۔ انہوں نے اب عدلیہ کو بھی ٹیک اوور کر لیا ہے۔ اس لیے اگر آپ نے اپنے مستقبل کے لیے، اپنے حقوق کے لیے اور اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کرنی ہے تو آپ کے پاس اس بوگس نظام کے خلاف کھڑے ہونے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے- 24 نومبر کو تمام نوجوان خصوصاً طلبأ و طالبات اپنے حقوق کے لیے ہمارے ساتھ نکلیں کیونکہ اب اس ملک میں نوجوانوں کا مستقبل شدید خطرے میں ہے۔
مزید پڑھیں:سابق وزیر اعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پاکستانی قوم کے نام پیغام
طلباء و طالبات کیلئے عمران خان کا پیغام میں مزید کہا کہ میں اپنے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) اور انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان لیڈرز کو ہدایت کرتا ہوں کہ اپنے کالجز، یونیورسٹیز اور متعلقہ علاقوں میں ذیادہ سے ذیادہ ممبرشپ کریں اور پاکستانیوں کی حقیقی آزادی کی تحریک کے لیے طلبأ و طالبات اور نوجوانوں کو موبلائز کریں۔
یاد رہے کہ عمران خان نے 24 نومبر کیلئے احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے جس کیلئے پی ٹی آئی نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ مطوبہ نتائج حاصل ہونے تک واپس نہیں جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے مطالبات میں 26ویں ترمیم کا خاتمہ ، جمہوریت اور آئین کی بحالی ، مینڈیٹ کی واپسی اور تمام بےگناہ سیاسی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔