یمنیٰ-زیدی

اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ شوٹنگ کے دوران حادثہ پیش آیا

اداکارہ یمنیٰ زیدی کی حالیہ شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس کے بعد ان کے مداح ان کی صحت کے لیے دعاگو ہیں.
اداکارہ نے خود ہی انسٹاگرام پر سیڑھیوں سے گرنے کی اپنی ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مختلف شوبز سوشل میڈیا پیجز پر بھی گردش کرنے لگی ۔
مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے اونچی ایڑی والے سینڈل پہن رکھی ہیں، اور سینڈل کے پھسل جانے کی وجہ سے وہ اپنا توازن کھو دیتی ہیں اور سیڑھیوں پر گر جاتی ہیں۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شوبز کی دنیا کی کئی شخصیات اور مداحوں نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔
یمنیٰ زیدی نے بعد میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں گرنے کے دوران زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صدقہ دینے کی وجہ سے وہ بڑی چوٹوں سے محفوظ رہیں اور انہیں صرف معمولی خراشیں آئیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گرنے کے کچھ ہی دیر بعد انہوں نے اس سین کی دوبارہ شوٹنگ بھی کی۔

مزید پڑھیں:اداکارہ درفشاں سلیم کو مداح نے بوسہ دے ڈالا

یمنیٰ کی وضاحت کے بعد ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے لیےبہت دعائیں بھی کیں۔ ویڈیو کے ساتھ ہی یمنیٰ نے یہ بھی بتایا کہ یہ حادثہ ان کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے ڈرامے “جنٹلمین” کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔
ڈرامہ “جنٹلمین” حال ہی میں گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوا ہے۔ اس ڈرامے میں یمنیٰ کے علاوہ ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور احمد علی بٹ جیسے بڑے اداکار بھی شامل ہیں۔ یمنیٰ زیدی کی اس حادثاتی ویڈیو کے وائرل ہونے سے اس نے ڈرامے”جنٹلمین” کی مقبولیت میں بھی اضافہ کیا ہے۔ مداح یمنیٰ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں اور ان کی خیریت جان کر خوش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں