بھارتی شوبز کی دنیا کی معروف اداکارہ اور ماڈل جیسمین بھسین کی بینائی متاثر ہونے کی خبر نے ان کے چاہنے والوں کو تشویش میں ڈال میں دیا ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر اس واقعے کی تفصیلات بہت تیزی سے وائرل ہورہی ہیں.
جیسمین بھسین نے بتایا کہ جب وہ دہلی میں ایک اہم تقریب میں شرکت کے لیے تیار ہو رہی تھیں، تو انہوں نے لینس لگائے۔ ان لینسز کے لگانے کے بعد انہیں آنکھوں میں شدید درد محسوس ہونے لگا ، جو آہستہ آہستہ بڑھتا گیا۔ چونکہ انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے کا وعدہ کیا ہوا تھا، اس لیئے انہوں نے فوراً ڈاکٹر کے پاس جانے کے بجائے تقریب میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں نے پوری تقریب کے دوران چشمہ پہنا رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے میری بینائی متاثر ہونا شروع ہو گئی۔ مجھے واضح طور پر دیکھنے میں مشکلات پیش آنے لگیں، اس موقعے پر میری ٹیم نے میری مدد کی ہم فوراً ڈاکٹر کے پاس پہنچے جہاں مجھے معلوم ہوا کہ لینس پہننے کی وجہ سے میری کورنیا متاثر ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:سلمان خان شادی کیوں نہیں کر رہے
ڈاکٹر نے فوری طور پر جیسمین کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ دیں اور انہیں بتایا کہ ان کی حالت بہتر ہونے میں چار سے پانچ دن لگ سکتے ہیں۔ اداکارہ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ان کی آنکھوں کی دیکھ بھال میں مشکلات پیش آ رہی ہیں کیونکہ درد اور بینائی کی کمزوری کی وجہ سے سونا بھی مشکل ہو رہا ہے۔
فی الحال، جیسمین بھسین ٹی وی شوز میں نظر نہیں آ رہی ہیں، لیکن ان کی نجی زندگی اور معاشقے کی خبروں کی وجہ سے وہ ہر وقت میڈیا کی سرخیوں میں رہتی ہیں جب ان سے الی گونی کے ساتھ شادی کے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب ہمیں لگے گا کہ شادی کا وقت ہے، تو ہم ضرور کرلیں گے۔
جیسمین بھسین کے فینز نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ہے کہ اداکارہ جلد مکمل صحت یاب ہو جائیں گی۔