ہاجرہ-یامین

اداکارہ ہاجرہ یامین کو بال سیدھے کروانے سے کون روک رہا ہے

پاکستان کی معروف اداکارہ ہاجرہ یامین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کئی بار فیصلہ کیا کہ وہ بال سیدھے کرالیں گی لیکن ڈرامہ ساز انہیں ایسا کرنے سے منع کرتا ہیں اور انکا خیال ہے کہ میں ایسے ہی اچھے لگتی ہوں۔ اداکارہ ہاجرہ یامین نے ان خیالات کا اظہار حال ہی میں ریکارڈ کئی گئی ایک پوڈ کاسٹ میں کیا جسے احمد علی بٹ ہوسٹ کر رہے تھے۔
اس دوران انہوں نے انڈسٹری میں خوبصورتی کے معیار کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں خوبصورتی کے معیار میں تبدیلیاں آئی ہیں لیکن وہ کسی تفریق کا شکار نہیں ہوئیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ کئی ڈرامہ سازوں نے انہیں خوبصورتی بڑھانے کا مشورہ دیا اور کچھ اور وجوہات پر انہیں کاسٹ نہیں کیا۔ لیکن انہوں نے ان کی ہدایات پر کسی طور عمل نہیں کیا اور یوں انہیں کسی اور ڈرمہ ساز نے کاسٹ کرلیا۔

مزید پڑھیں:کسی مرد کو دیکھتے ہی ہاجرہ یامین کے ذہن میں پہلا خیال کیا آتا

تاہم انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ بال سیدھے کرانے کی خواہش رکھتی ہیں لیکن ڈرامہ ساز انہیں کہتے ہیں کہ وہ ایسے ہی اچھی لگتی ہیں اور انہی بالوں کی وجہ سے انہیں کاسٹ کیا جاتا ہے۔ اس لئے وہ آج تک بال سیدھے نہیں کرا پائی ہیں۔
حاجرہ کا مزید کہنا تھا کہ اب خوبصورتی سے زیادہ انڈسٹری میں سوشل میڈیا شہرت کو دیکھا جاتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر متحرک رہنا ایک مکمل کام ہے جو وہ 10 سے 12 گھنٹے کی لگاتارشوٹنگ کے بعد نہیں کرسکتی ہیں۔
اپنے کیریئر سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تھیٹر سے آغاز کیا تھا۔ اگرچہ ان کی پیدائش ملتان کی ہے اور زندگی کا کافی وقت راولپنڈی اور سعودی عرب میں گزرا لیکن اب اداکاری کی وجہ سے انہوں نے کراچی میں رہائش اختیار کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں