پاکستان کی شوبز انڈسٹری کو تقریباً ایک دہائی دینے والے خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بالاآخر سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوال کہ وہ سنگل کیوں ہیں کا جواب دے ڈالا۔یمنیٰ زیدی پاکستان کی ان چند خوبرو اداکاراؤں میں سے ہیں جنہوں نے اتنا زیادہ عرصہ انڈسٹری کودیا ہے لیکن آج تک ان کا کوئی افیئر یا اسکینڈل سامنے نہیں آیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ہمیشہ اس سوال کی کھوج میں رہتے ہیں کہ آخر اب تک یمنیٰ زیدی سنگل کیوں ہیں؟تاہم اب مداحوں کے اس سوال کا انہوں نے دلچسپ جواب دیا ہے جسکا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ اس کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سٹیج پر ساتھی اداکار وہاج علی کے ساتھ بیٹھی ہیں۔
اس تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے یمنیٰ کہتی ہیں کہ وہ سخت مزاج خاتون ہیں اور ان کی طبعیت کی یہ سختی ہی وجہ ہے کہ وہ آج تک سنگل ہیں۔
ڈراموں میں ان کے منفرد کردار کو دیکھ کر شاید آپ بھی سمجھتے ہونگے کہ وہ تو نرم طبعیت معلوم ہوتی ہیں۔ لیکن ان کے اس انکشاف نے سب کو چونکا دیا ہے۔
مزید پڑھیں:وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی جوڑی کے بین الاقوامی چرچے
اپنی سخت طبعیت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ ان کی شخصیت ایسی کیوں ہیں۔ ان کامزید کہنا تھاکہ تاحال سنگل ہونا عجیب معلوم ہوتا ہے لیکن وہ تنہا زندگی گزارنے میں بہت خوش ہیں۔
آن سکرین کپل میں وہ کئی اداکاروں کے ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ تاہم ان کا سب سے زیادہ پسند کیاجانے والا آن سکرین کپل وہاج علی کے ساتھ ہے۔
ان کا ڈرامہ تیرے بن اس وقت مقبولیت کے نئے ریکارڈ توڑ رہا ہے کیونکہ اسے اب ترکیہ میں بھی ترکش زبان میں ڈب کر کے چلایا جارہا ہے ۔تیرے بن میں بھی ان کا وہاج علی کے ساتھ رومانوی کردار ترکیہ میں بھی پسند کیا جارہا ہے۔