اہم خبریںپاکستانسیاست

کیا انوار الحق کاکڑ چیئرمین سینیٹ بنیں گے؟

پاکستان پیپلز پارٹی نے میڈیا پر گردش کرتی خبر جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے چیئرمین سینیٹ بنوایا جائےگا کی تردید کردی۔ وزیر اعظم ہاؤس نے بھی نگران وزیراعظم کے بارے میں چلنے والے خبروں پر حیرت کا اظہار کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے میڈیا پر گردش کرتی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مارچ میں ہونے والے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی طرف سے انوارالحق کاکڑ چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہونگے اور نگران وزیر اعظم جلد پیپلز پارٹی میں شامل ہونگے۔
یاد رہے کہ نگران وزیراعظم بننے کے بعد انوار الحق کاکڑ نے سینیٹ کی نشست چھوڑ دی تھی اور ایسے کسی بھی انتخاب کیلئے انہیں پہلے مارچ میں ہونے والے سینیٹ کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں‌:‌ایک سیٹ جیتنے والی پارٹی پارلیمنٹ کی بڑی جماعت کیسے بنی؟

پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے لیئے پیپلز پارٹی کے فیورٹ امیدواریوسف رضا گیلانی ہیں، تاہم ابھی حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ تاہم انوار الحق کاکڑ کے امیدوار ہونے کے تردید کی گئی ہے۔
نگران حکومتوں میں عہدے رکھنےوالوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے نوازا گیا، اور اب سوشل میڈیا پر انکا نام گورنر پنجاب کیلئے بھی زیر گردش ہے۔
نگران وزیر داخلہ کے عہدے سے مستعفیٰ ہو کر الیکشن میں حصہ لینے والے سرفراز بگٹی کو بھی بلوچستان میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے اسلیئے سوشل میڈیا پر گردش کرتی چیئرمین سینیٹ کیلئے انوار الحق کاکڑ کی نامزدگی کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی۔ اگرچہ ابھی دونوں اطراف نے اس پر انکار کیا ہے، تاہم سیاسی مبصرین کاکہنا ہے کہ انوار الحق کاکڑ کو کسی اہم عہدے کیلئے ضرور چنا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button