Psl-bycott

پی ایس ایل بائیکاٹ کیوں‌ٹرینڈ کر رہا ہے؟

علی ظفر ، آئمہ بیگ، نوری بینڈ اور عارف لوہار کی رنگا رنگ پرفارمنس سے پی ایس ایل کے 9ویں سیزن کا آغاز ہو چکا ہے۔ تاہم پاکستان میں اس وقت ٹویٹر پر بائیکاٹ پی ایس ایل ٹرینڈ کر رہا ہے جو کہ ایک توجہ طلب ٹرینڈ ہے کہ آخر ایسی کیا وجہ ہے کہ وہ ایونٹ جس کے آنے کا پورا سال شائقین انتظار کرتے ، آج اسی کے افتتاحی تقریب کے دن ہی اس کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چل نکلا ہے۔
سوشل میڈیا شائقین انٹرنیشنل فوڈ برانڈ کے ایف سی کو پی ایس ایل کا آفیشل اسنیک پارٹنر بنانے پر نا خوش ہیں۔ شائقین غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کے بعد سے انٹرنیشنل برانڈز کے بائیکاٹ کی کئی کمپین چلا چکے ہیں ۔ تاہم اب کی بار کے ایف سی کی سپانسرشپ حاصل کرنے پر سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چل نکلا ہے۔
فہیم خالد نامی صارف نے اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا کہ : PSL میں KFC جیسے اسرائیلی فوڈ برانڈ کے ساتھ شراکت ناقابل قبول ہے۔ یہ فلسطین میں نسل کشی کی براہ راست توثیق اور انصاف اور انسانی حقوق کی حمایت کرنے والی قوم کے طور پر ہماری اقدار سے غداری ہے۔

مزید پڑھیں:کیا ہمارے اشیاء‌کے بائیکاٹ سے اسرائیل کو فرق پڑتا ہے؟

مدیحہ رضوی نامی ایک صارف نے پی ایس ایل کے آفیشل پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلسطین میں لوگ مر رہے ہیں اور آپ کے ایف سی کو اپنا آفیشل پارٹنر بنانے میں خوشی محسوس کر رہے ہیں؟
دوسری جانب چند صارفین محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کی وجہ سے غم وہ غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے استعفیٰ تک پی ایس ایل کے بائیکاٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔


ایک صارف نے پی ایس کے بائیکاٹ کی جامع وجوہات بتاتے ہوئے لکھا کہ :
پی ایس ایل بائیکاٹ بالکل درست ہوگا۔ 1.کھیلوں کو سیاست سے الگ کیا جانا چاہیے محسن نقوی کو چیئرمین شپ دینا غلط ہے۔ 2.ملک کوئی اتنا خوشحال نہیں چل رہا کہ یہ بلا وجہ کے کھیل کود خاص کر اس ٹینشن کے ماحول میں ہوں۔عوام کو اب لالی پاپ نہیں لینا چاہیے۔ 3.کے ایف سی سے پارٹنرشپ۔

2 تبصرے “پی ایس ایل بائیکاٹ کیوں‌ٹرینڈ کر رہا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں