maryam-aurangzeb

مریم اورنگزیب کاعمران خان کا سر قلم کرنے کا مطالبہ

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور ن لیگ کی سپوک پرسن مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران آپے سے باہر ہوتے ہوئے عمران خان کا سر قلم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ وہ عطا تارڑ اور عظمیٰ بخاری کے ساتھ پریس کانفرس کر رہی تھیں۔
ہمیشہ کی طرح گرج برس رکھنے والی مریم اورنگزیب آج پریس کانفرنس کرنے آئی تو ان کا لہجہ پہلے سے زیادہ تلخ تھا۔ ایک موقع پر گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں غصہ نہیں کر رہی میں اداس ہوں۔ تاہم اداسی اور غصے کے اس سنگم میں مریم اورنگزیب نے عمران خان کا سر ہی قلم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
عمران خان اور پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ چاہتے کیا ہیں؟ الزامات لگانے ہیں، ثبوت دینا نہیں، جواب دینا نہیں۔ انہوں نے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوٹیسٹ کیس بنانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: کون کون دھاندلی میں ملوث کمشنر نے سب بتا دیا

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 2014 میں جب اس گروہ نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر حملہ کیا تھا، اس وقت اس فتنے کو ختم کرنا چاہیے تھا، اس کر سر قلم کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فتنے نے آر ٹی ایس بٹھایا، الیکشن چوری کیا، 9 مئی جیسے واقعات کیئے اور آئی ایم ایف کو خطوط لکھے کہ میں اس ملک کو دیوالیہ کر کے گیا ہوں ، تم نے اس ملک کو مدد نہیں دینی۔
مریم اورنگزیب کا عمران خان کا سر قلم کرنے کے بیان پر سوشل میڈیا پر عوام نے سخت رد عمل دیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ : مریم اورنگزیب کی طرف سے عمران خان کا سر قلم کرنے کے بیان کی شدید مذمت کرتی ہوں سیاسی جماعتوں کو انتہا پسندی اور دہشت گردی والا رستہ نہیں اپنانا چاہیئے ن لیگ کو جمہوری رویہ اپنانا چاہیئے اور سہولت کاروں کی گود سے اتر کے سیاست کرنی چاہیئے عوام نے مسترد کر دیا تو اب انتقامی کاروائی کرنے پر اتر رہے قیادت کو اس پر سخت ردعمل دینا ہوگا

صحافی وقار ملک نے لکھا کہ اگر : اگر کسی تحریک انصاف کے لیڈر نے کہا ہوتا کہ 2019 میں 50 روپے کے اشٹام پہ نواز شریف کو لندن فرار کروانے کے بجائے اسکا سر قلم کردینا چاہیئے تھا تو اب تک وہ گرفتار ہوچکا ہوتا لیکن مریم اورنگزیب نے عمران خان کا سر قلم کرنے کا بیان دیا اور ہم خیال صحافی مذمت تک نہیں کررہے۔

2 تبصرے “مریم اورنگزیب کاعمران خان کا سر قلم کرنے کا مطالبہ

اپنا تبصرہ بھیجیں