عمران خان الیکشن کیلئے اہل ہو گئے؟

8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں بھلے عمران خان الیکشن کیلئے اہل نہ رہے ہوں لیکن سابق وزیر اعظم ایک اور بڑے انتخاب میں بطور امیدوار شامل ہو گئے ہیں جہاں ناں انکی نااہلی رکاوٹ ہے ناں ہی مقابلے میں نواز شریف یا بلاول بھٹو۔
سابق وزیر اعظم عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے اگلے چانسلر بننے کے لیے امیدواروں میں شامل ہو گئے ہیں۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے 80 سالہ کرس پاٹن کے مستعفی ہونے کے بعد چانسلر کا عہدہ خالی ہے۔ پیرسٹن نے یہ عہدہ 21 سال تک سنبھالا تھا۔
اس عہدے کے لیے پہلی بار انتخابات آن لائن ہوں گے جبکہ روایتی طور پر گریجویٹس کو مکمل لباس میں ووٹ دینا پڑتا تھا۔ یہ باوقار عہدہ عام طور پر یونیورسٹی کے گریجویٹس، خاص طور پر سیاستدانوں کو دیا جاتا ہے۔
سابق وزرائے اعظم تھریسا مے، بورس جانسن اور دیگر نامور سیاسی شخصیات اس ادارے کے اگلے چانسلر بننے کی دوڑ میں ہیں.تھریسامے، جو ایک سابق وزیر اعظم ہیں، اس کردار کے لیے ایک واضح اور متوقع انتخاب ہیں، ان کا نام اکثر بحثوں میں لیا جاتا ہے۔ وہ کنزرویٹو پارٹی کے اعتدال پسند دھڑے سے تعلق رکھتی ہیں اور ہیرولد میکملن سے مماثلتیں رکھتی ہیں، جنہوں نے 1986 میں اپنی وفات تک طویل عرصے تک چانسلر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
مزید پڑھیں: 9 فروری کا اخبار 6 فروری کو کیسے آگیا؟
سابق برطانوی وزرائے اعظم سر ٹونی بلیئر اور بورس جانسن بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر بننے کے لیے امیدواروں میں شامل ہیں۔اسی دوران، پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مختلف مقدمات میں 24 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ انہیں 2024 کے عام انتخابات سے ٹھیک پہلے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔
“A race for the cushiest job in Britain opened up last night…
…candidates include Imran Khan, the former Pakistani PM and cricketer who has just been sentenced to a further seven years in prison in his home country…”Link: https://t.co/kwbyLGRtxv#ImranKhan pic.twitter.com/sGtIyLX7we
— PTI (@PTIofficial) February 7, 2024
عمران خان نے 1972 میں کبل کالج، آکسفورڈ میں معاشیات اور سیاست کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے 1971 میں پاکستان کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم کی بھی کپتانی کی۔ 2005 میں، عمران خان بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے چانسلر بن گئے۔عمران خان اس عہدے پر 2014 تک فائز رہے.
ستر کی دہائی کے دوران، عمران خان ایک عالمی سطح کے آل راؤنڈر بن گئے اور 1981 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے نوازا گیا۔ 1989-1990 میں انہیں بین الاقوامی کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا اور انہوں نے پاکستان کو دنیا بھر میں کئی جیتوں کی طرف رہنمائی کی، 1992 میں ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔ عمران خان 1992 میں کرکٹ سے ریٹائر ہوئے اور 1996 میں پاکستانی سیاست میں آئے، انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔
One Comment