اہم خبریںجرم و سزا

ڈکی بھائی کی گرفتاری اور جسمانی ریمانڈ، مشہور یوٹیوبر پر کیا الزامات ہیں؟

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تا کہ مزید تفتیش کی جا سکے۔

لاہور کی ضلعی کچہری کے ڈیوٹی جج نے مشہور یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوائنسر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کر دیا۔

ڈکی بھائی کو گزشتہ رات علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر  بیرون ملک روانگی کے وقت گرفتار کیا گیا ۔  آج انہیں عدالت کے سامنے پیش کر دیا گیا۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تا کہ مزید تفتیش کی جا سکے۔

عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظو ر کرتے ہوئے 19 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 

ڈکی بھائی کے خلاف الزامات کی فہرست :

 

ایف آئی آر کے مطابق ڈکی بھائی پر پیکا ایکٹ کی مختلف دفعات جن میں دھوکہ دہی، آن لائن جعل سازی اور فراڈ جیسی دفعات کے ساتھ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 294 بی اور دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈکی بھائی پر مختلف جوا اور آن لائن بیٹنگ  والی ایپس کی پروموشن کا الزام ہے جس پر لوگوں نے اپنے لاکھوں روپے لگا دیئےاور بعد ازاں انہیں نقصان اٹھانا پڑا۔

ایف آئی آر میں ایسی پروموشنل ویڈیوز کے 27 لنک بھی مہیا کئے گئے جن میں سے بہت سے لنک ہٹا دیئے گئے ہیں۔

ملزم سے ابتدائی تفتیش کے دوران موبائل فون بھی برآمد کیا گیا جس میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق بینومو ایپ کی جانب سے موصول ہونے والی غیر قانونی رقوم کے ثبوت پائے گئے۔

رپورٹس کے مطابق وہ حکومت پاکستان سے اجازت کے بغیر ہی بینومو ایپ کے کنٹری منیجر کے طور پر کام کر رہے تھے جو ان پر الزامات میں مزید اضافہ کرتی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق اس سلسلے میں ڈکی بھائی کو تفتیش کیلئے بلایا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔ بعدازاں ان کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

آج لاہور سے بیرون ملک روانگی کے دوران انہیں ایئر پورٹ پر ہی گرفتار کر کے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا۔

 

مزید پڑھیں: لنکڈ ان اکاؤنٹ کرائے پر دینا نوجوان کو جیل لے گیا

 

ڈکی پر دیگر دو مقدمات:

 

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ڈکی بھائی قانونی کارروائی کا سامنا کرنے لگے ہیں۔

اس سے قبل رواں سال اپریل میں انکی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ موٹروے پر ایک خطرناک سٹنٹ کر رہے تھے۔

اس ویڈیو میں وہ سپیڈ کی حد سے تجاوز کر رہے تھے اور ساتھ ہی وہ سٹیئرنگ پر ہاتھ کی بجائے پاؤں سے گاڑی چلا رہے تھےاور انہوں نے آنکھیں بند کر رکھی تھیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈکی بھائی کے خلاف دو مقدمات بھی درج ہوئے۔ تاہم وہ ان مقدمات میں ضمانت پر تھے۔ موجودہ مقدمہ آن لائن فراڈ، جوئے کو فروغ دینے سے متعلق ہے۔

 

ندیم نانی والا ڈکی کی حمایت میں سامنے آگیا:

 

یوٹیوبر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا اپنے ساتھی یوٹیوبر ڈکی بھائی کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئی۔

ندیم نانی والا کا کہنا تھا کہ ڈکی کے خلاف بینومو ایپ سے متعلق تحقیقات چل رہی تھیں جس کا اسے نہیں بتایا گیا۔

ندیم مبارک نے مزید انکشاف کیا کہ ڈکی اپنا نام پی این آئی ایل لسٹ میں ہونے سے بھی بے خبر تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ بنیومو ایپ پاکستان میں قانونی نہیں ہے۔ لیکن اس کی ہروموشن ہر بندہ کر رہا ہے۔ اس طرح ایک بندے کو ٹارگٹ کرنا ایک چھوٹا عمل ہے۔

ندیم نانی والا نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا والے غلط خبریں چلا رہے ہیں کہ ڈکی ملک چھوڑ کر بھاگ رہا تھا۔

ندیم مبارک کے مطابق ڈکی اپنی بیوی کے ساتھ ملائیشیا جا رہے تھے ۔ ندیم کےمطابق وہاں ایک ایونٹ تھا جس میں ڈکی کو شمولیت کی دعوت دی گئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر ڈکی بھائی کو بھاگنے ہوتا تو وہ دبئی یا کہیں اور جاتا ، یوں ملائیشیا نہ جاتا۔

ندیم مبارک نے اعلان کیا کہ وہ اپنے ساتھی یوٹیوبر ڈکی بھائی کے ساتھ اس مشکل وقت میں اسی طرح کھڑے رہیں گے جیسے پہلے کھڑے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button