اہم خبریںسیاست

عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کی گوریلا سیاسی جدوجہد کیا ہے؟

چند روز قبل عمران خان نے خود کو پی ٹی آئی کا پیٹرن انچیف بنانے کے بعد بھی کارکنان کو تحریک کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے بعد احتجاجی تحریک کی بازگشت تھی لیکن گرم موسم یا کوئی ڈیل کا تاثر، پی ٹی آئی اب تک احتجاجی تحریک کے حوالے سے اہم فیصلے نہیں کر سکی ہے۔

چند روز قبل عمران خان نے خود کو پی ٹی آئی کا پیٹرن انچیف بنانے کے بعد بھی کارکنان کو تحریک کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی۔

انہوں نے آئندہ لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا تھا لیکن عمران خان سے ملاقاتوں میں دشواریوں کی وجہ سے ابھی تک یہ پلان سامنے نہیں آ پایا ہے۔

پی ٹی آئی کی تحریک کا ہمیشہ سے ہدف اسلام آباد ہی رہا ہے اس لئے اسلام آباد قیادت کی حکمت عملی کا انتظار کیا کاجا رہا ہے۔

ایسے میں ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد عامر مغل نے عمران خان کی رہائی اور حکومت کی چھٹی کرانے کیلئے گوریلا احتجاجی جدو جہد کا اعلان کر دیا ہے۔

 

عامر مغل کی نئی احتجاجی حکمت عملی:

 

عامر مغل نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے گوریلا سیاسی حدو جہد  کی تجویز پیش کی۔

عامر مغل کا  کہنا تھا کہ "لانگ مارچ ، جلسے جلوس، دھرنوں کےبعد ایک موقع  پرامن غیرمسلح گوریلا سیاسی جدوجہد کو دینا چاہئیے موجودہ حالات میں صرف اسی طریقے سے عمران خان کی رہائی اور اس قابض نظام سے چھٹکارا ممکن ہے ۔

 

ریجنل صدر پی ٹی آئی اسلام آباد نے مزید لکھا کہ "آپ جلسہ، جلوس ریلی، دھرنا کریں گے یہ ظالم روک دیں گے، رکاوٹیں کھڑی کریں گے، گرفتاریاں کریں گے، اغوا کرکے زبردستی پریس کانفرنس کروائیں گے، گھر بار املاک توڑ دیں گے بلکہ لوٹ لیں گے، سیدھی گولیاں برسائیں گے کارکنان کو قتل کریں گے سب کچھ کرکے دیکھ لیا آئیں ایک موقع پرامن غیرمسلح سیاسی گوریلا جدوجہد کو دیں۔”

 

گوریلا سیاسی  جدوجہد آخر کیاہے؟

 

عامر مغل نے اپنی سیاسی گوریلا جدوجہد کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ اس حکمت عملی میں "پورے پاکستان سے عوام خصوصا نوجوان اٹھ کھڑے ہوں اپنی شناخت چھپائیں عمران خان کا ماسک لگائیں یا کوئی بھی سا ماسک لگا لیں اپنے شہر کے مرکزی چوک چوراہے، شاہراہیں بند کریں ۔”

رینما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ "جیسے ہی پولیس آئے وہاں سے نکل جائیں اور کسی دوسری جگہ جا کر وہاں چوک بند کردیں ۔ شروع میں ہفتہ وار کریں اور چند گھنٹوں کیلئے اور پھر آہستہ آہستہ اسے بڑھاتے جائیں اور پھر پورا پاکستان اکٹھا جام کرنا شروع کردیں۔”

 

مزید پڑھیں: عمران خان جیل سے لیڈ کرنے کو تیار، کمزور لیڈر شپ کو عہدوں سے الگ ہونے کا حکم

 

انہوں نے کارکنان کو ہدایت دی کہ "اپنی شناخت چھپا کررکھیں ، گرفتاری نہ دیں ، کتنے دن یہ ظالم حکومت چلا لیں گے۔ آپ یقین کریں یہ چند ہفتوں میں گھٹنے ٹیک دیں گے ۔”

عامر مغل کا مزید کہنا تھا کہ "کچھ تجاویز ایسی ہیں کہ فی الحال وہ میں سوشل میڈیا پر قبل از وقت نہیں دے سکتاہوں وہ وقت آنے پر سامنے لائیں گے۔”

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ "یاد رکھیں ہماری پارلیمان 9فروری 2024 کی رات اور عدلیہ 21 اکتوبر 2024 کی رات کو فتح ہوچکی اب ان سے امید رکھنا سراسر بیوقوفی اور حماقت ہے۔ آئیں نکلیں نوجوانوں کو اکٹھا کریں اور روزانہ کی بنیاد پر پہیہ جام کریں ہم اس ناجائز، دونمبر ، غیراخلاقی، غیرقانونی، بےغیرت ، بے حمیت، 9فروری کی شب کی تاریکی کی ناجائز پیداوار حکومت کو کسی بھی قیمت پر نہیں چلنے دیں گے۔”

انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ "انشاللہ 25 کروڑ عوام نے مینڈیٹ جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید بیگناہ عمران خان کو دیا ہے ہم نے صرف اسے جیل کی سلاخوں سے آزاد کروائیں گے بلکہ اسے دوبارہ اس ملک کا وزیراعظم بھی بنائیں گے انشاللہ۔”

 

عامر مغل کی تجویز پر رد عمل:

 

پی ٹی آئی کی کسی اہم عہدیدار کی جانب سے ابھی اس حکمت عملی کا دفاع یا اس پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اب دیکھنا ہوگا کہ گرم موسم میں پی ٹی آئی قیادت اور  کارکنان گوریلا سیاسی حکمت عملی پر عمل پیرا ہو پاتے ہیں یا نہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button