قیصر عباس گوندل کا کویت میں شاندار استقبال، عشائیے کا اہتمام
سرپرست اعلی کونسلر قیصر عباس گوندل کا کویت پہنچنے پر ہوپ کویت ٹیم کی جانب سے ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز یوکے کے سرپرست اعلی کونسلر قیصر عباس گوندل کا کویت پہنچنے پر ہوپ کویت ٹیم کی جانب سے ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا اور ان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
کویت پہنچنے پر کونسلر قیصر عباس کا شاندار استقبال، عشائیے کا اہتمام:
تفصیلات کے مطابق کونسلر قیصر عباس گوندل کا کویت پہنچنے پر ہوپ ٹیم نے شاندار استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں پرتکلف تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
چوہدری عقیل دانش گوندل ممبربورڈ ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز او رچوہدری عرفان اخترسندرانہ صدر ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
تقریب کی کمپیئرنگ صدر پاکستان کلچرل سوسائٹی کویت عابد ملک نے کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد ارشد صدر پاکستان مسلم سنٹر ن کویت نے کونسلر قیصرعباس گوندل کو کویت میں خوش آمدید کہا ۔
مزید پڑھیں: ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز یوکے کے زیراہتمام عید ملن تقریب کا اہتمام
تقریب سے قیصر عباس گوندل و دیگر مقررین کا خطاب:
اس موقع پر بات کرتے ہوئے کونسلر قیصر عباس نے کہا کہ "ہوپ آف اوورسیز پاکستان بنانے کا مقصد بیرون ممالک میں موجود پاکستانیوں کی بہتری بارے اقدام کرنا ہیں۔ کویت میں کمیونٹی بھائی چارہ کے فزا حوصلہ افزا ہے۔ ”
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عدنان یوسف (نائب صدر ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز ) نے کہا کہ "ہم قیصرعباس گوندل کو کویت آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ انکی پاکستان و انگلینڈ میں کمیونٹی سمیت دیگر مقیم افراد کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔”
اس موقع پر بات کرتے ہوئے حمزہ توقیر کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سفارتخانہ پاکستان نے بھی قیصر عباس گوندل کو کویت آمد پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا ” کونسلر قیصر عباس جیسے لوگ پاکستان کا مثبت چہرہ ہیں۔ انکی خدمات قابل تعریف ہیں۔”
پاکستان بزنس سنٹر کے ڈائریکٹر حافظ محمد شبیر، ماجد علی چوہدری ایڈووکیٹ، ڈاکٹرجہانزیب عثمان صدر عوامی نیشنل سنٹر کویت اور معروف بزنسمین طاہر بشیر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔
چوہدری عقیل دانش گوندل ممبربورڈ ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز نے کویت ٹیم کی جانب سے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی متحد ہے اور ہم کویت میں آنے والے ہر مہمان کی خدمت کے لئے حاظر ہیں۔”
آخر میں حافظ محمدشبیر نے ملکی سلامتی کیلئے دعا کروائی۔تقریب میں چوہدری عرفان اخترسندرانہ صدر ہوپ، محمدنعمان انورنائب صدر ہوپ، محمدریاض، مرزا قمر فنانس سیکرٹری ہوپ، محمدریاض تارڑ، صفدر گوندل، محمداسلم کھمان جنرل سیکرٹری ہوپ، احمدیار گوندل سمیت دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔