
پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ ملک نے پولیس گردی کا افسوسناک واقعہ بتایا جسے سن کر انسان کا دل دہل جائے۔
یہ واقعہ رحیم یار خان میں 8 فروری کے احتجاج کے پیش نظر پیش آیا جہاں پولیس نے احتجاج کی کال پر پی ٹی آئی رہنما کے گھر کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور ان کی حاملہ بیوی کو دھکا دیا جس سے وہ حمل کھو بیٹھیں۔
: پولیس گردی کا افسوسناک واقعہ
عالیہ حمزہ ملک نے متاثرہ خاندان کی طرف سے ایف آئی آر کیلئے دی گئی درخواست کی تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 8 فروری کو احتجاج کی کال پر رحیم یار خان میں جنرل سیکریٹری انصاف یوتھ ونگ ساؤتھ پنجاب ارسلان وقار دیول عرف سنی جٹ صاحب کے گھر پولیس نے ریڈ کیا ، گھر کے دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہو گئے۔
مزید پڑھیں: میانوالی ؛ ٹیچر کا بچی پر چوری کا الزام، بچی نے خود کشی کر لی
سنی جٹ صاحب کی اہلیہ کو دھکا دیا جو کہ حاملہ تھیں، دھکا لگنے سے گر گئیں اور انکا حمل ضائع ہو گیا۔نجاب میں پولیس گردی اور ظلم و جبر کی ایک اور داستان!
عالیہ حمزہ ملک نے مزید لکھا کہ اس پر شرمندہ ہونے کے بجائے پولیس والے گھر سے انکا زیور اور قیمتی سامان بھی اٹھا کر لے گئے۔ خواتین کی حرمت پر لیکچر دینے والے اس پر کوئی فرمان جاری کریں گے۔
: پولیس کے خلاف درخواست دے دی گئی
پولیس کو جع کرائی گئی درخواست میں متاثرہ خاتون نے لکھا کہ وہ 8 فروری 2025 کو امور خانہ داری سرانجام دے رہی تھیں جب پولیس والے گیٹ پھلانگ کر ان کے گھر داخل ہوئے۔
متاثرہ خاتون نے درخواست میں لکھا کہ وہ دو ماہ سے حاملہ تھیں، دھکا لگنے اور گرنے سے بلیڈنگ شروع ہو گئی جس کے بعد پولیس والے سیڑھیوں سے اوپر والے پورشن چلے گئے جہاں انہوں نے زیورات سمیت دیگر سامان بھی اپنے ہمراہ لیا اور چلے گئے۔خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس والے انکے شوہر ارسلان وقار جو کہ پی ٹی آئی کارکن ہیں کو گرفتار کرنے آئی تھی اور غیر قانونی طور پر ان کے گھر داخل ہوئی۔
متاثرہ خاتون نے التجا کی کہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ ان کی وجہ سے حمل ضائع ہوا اور انکے گھر کا سامان بھی لٹ گیا۔